Surah

Information

Surah ID #66
Total Verses 12 Ayaat
Rukus 2
Sajdah 0
Actual Order #107
Classification Madinan
Revelation Location & Period Madina phase (622 - 632 AD)
Surah 66: At-Tahrim Ayat #12
وَمَرۡيَمَ ابۡنَتَ عِمۡرٰنَ الَّتِىۡۤ اَحۡصَنَتۡ فَرۡجَهَا فَنَفَخۡنَا فِيۡهِ مِنۡ رُّوۡحِنَا وَصَدَّقَتۡ بِكَلِمٰتِ رَبِّهَا وَكُتُبِهٖ وَكَانَتۡ مِنَ الۡقٰنِتِيۡنَ‏ ﴿12﴾
And [the example of] Mary, the daughter of 'Imran, who guarded her chastity, so We blew into [her garment] through Our angel, and she believed in the words of her Lord and His scriptures and was of the devoutly obedient.
اور ( مثال بیان فرمائی ) مریم بنت عمران کی جس نے اپنے ناموس کی حفاظت کی پھر ہم نے اپنی طرف سے اس میں جان پھونک دی اور ( مریم ) اس نے اپنے رب کی باتوں اور اس کی کتابوں کی تصدیق کی اور عبادت گزاروں میں تھی ۔

More translations & tafseer

و مريم ابنت عمرن التي احصنت فرجها فنفخنا فيه من روحنا و صدقت بكلمت ربها و كتبه و كانت من القنتين
And [the example of] Mary, the daughter of 'Imran, who guarded her chastity, so We blew into [her garment] through Our angel, and she believed in the words of her Lord and His scriptures and was of the devoutly obedient.
Aur ( misal biyan farmaee ) marium bint-e-imran ki jiss ney apney namoos ki hifazat ki phir hum ney apni taraf say uss mein jaan phook di aur ( marium ) uss ney apney rab ki baaton aur uss ki kitabon ki tasdeeq ki aur ibadat guzaron mein say thi.
نیز عمران کی بیٹی مریم کو ( مثال کے طور پر پیش کرتا ہے ) جنہوں نے اپنی عصمت کی حفاظت کی ، تو ہم نے اس میں اپنی روح پھونک دی ، ( ١٣ ) اور انہوں نے اپنے پروردگار کی باتوں اور اس کی کتابوں کی تصدیق کی ، اور وہ طاعت شعار لوگوں میں شامل تھیں ۔
اور عمران کی بیٹی مریم جس نے اپنی پارسائی کی حفاظت کی تو ہم نے اس میں اپنی طرف کی روح پھونکی اور اس نے اپنے رب کی باتوں ( ف۳۸ ) اور اس کی کتابوں ( ف۳۹ ) کی تصدیق کی اور فرمانبرداروں میں ہوئی ،
اور عمران کی بیٹی26 مریم کی مثال دیتا ہے جس نے اپنی شرمگاہ کی حفاظت کی تھی27 ، پھر ہم نے اس کے اندر اپنی طرف سے روح پھونک دی28 ، اور اس نے اپنے رب کے ارشادات اور اس کی کتابوں کی تصدیق کی اور وہ اطاعت گزار لوگوں میں سے تھی29 ۔ ؏۲
اور ( دوسری مثال ) عمران کی بیٹی مریم کی ( بیان فرمائی ہے ) جس نے اپنی عصمت و عفّت کی خوب حفاظت کی تو ہم نے ( اس کے ) گریبان میں اپنی روح پھونک دی اور اس نے اپنے رب کے فرامین اور اس کی ( نازل کردہ ) کتابوں کی تصدیق کی اور وہ اطاعت گزاروں میں سے تھی
سورة التَّحْرِيْم حاشیہ نمبر :26 ہو سکتا ہے کہ حضرت مریم کے والد ہی کا نام عمران ہو ، یا ان کو عمران کی بیٹی اس لیے کہا گیا ہو کہ وہ آل عمران سے تھیں ۔ سورة التَّحْرِيْم حاشیہ نمبر :28 یعنی بغیر اس کے کہ ان کا کسی مرد سے تعلق ہوتا ، ان کے رحم میں اپنی طرف سے ایک جان ڈال دی ۔ ( تشریح کے لئے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد اوّل ، النساء ، حواشی212-213 ۔ جلد سوم ، الانبیاء ، حاشیہ89 ) ۔ سورة التَّحْرِيْم حاشیہ نمبر :29 جس مقصد کے لیے ان تین قسم کی عورتوں کو مثال میں پیش کیا گیا ہے اس کی تشریح ہم اس سورہ کے دیباچے میں کرچکے ہیں ، اس لیے اس کے اعادہ کی ضرورت نہیں ہے ۔