Surah

Information

Surah # 67 | Verses: 30 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 77 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
اَوَلَمۡ يَرَوۡا اِلَى الطَّيۡرِ فَوۡقَهُمۡ صٰٓفّٰتٍ وَّيَقۡبِضۡنَؕؔ ۘ مَا يُمۡسِكُهُنَّ اِلَّا الرَّحۡمٰنُ‌ؕ اِنَّهٗ بِكُلِّ شَىۡءٍۢ بَصِيۡرٌ‏ ﴿19﴾
کیا یہ اپنےاوپر پر کھولے ہوئے اور ( کبھی کبھی ) سمیٹے ہوئے ( اڑنے والے ) پرندوں کو نہیں دیکھتے ، انہیں ( اللہ ) رحمن ہی ( ہوا و فضا میں ) تھامے ہوئے ہے بیشک ہرچیز اس کی نگاہ میں ہے ۔
او لم يروا الى الطير فوقهم صفت و يقبضن ما يمسكهن الا الرحمن انه بكل شيء بصير
Do they not see the birds above them with wings outspread and [sometimes] folded in? None holds them [aloft] except the Most Merciful. Indeed He is, of all things, Seeing.
Kiya yeh apnay uper per kholay huye aur ( kabhi kabhi ) sametay huye ( urnay walay ) parindon ko nahi dekhtay enhen ( Allah ) Rehman hi ( hawa-o-faza mein ) thaamay huye hai. be-shak her cheez uski nigah mein hai.
اور کیا انہوں نے پرندوں کو اپنے اوپر نظر اٹھا کر نہیں دیکھا کہ وہ پروں کو پھیلائے ہوئے ہوتے ہیں ، اور سمیٹ بھی لیتے ہیں ۔ ان کو خدائے رحمن کے سوا کوئی تھامے ہوئے نہیں ہے ۔ یقینا وہ ہر چیز کی خوب دیکھ بھال کرنے والا ہے ۔
اور کیا انہوں نے اپنے اوپر پرندے نہ دیکھے پر پھیلاتے ( ف۳۲ ) اور سمیٹتے انہیں کوئی نہیں روکتا ( ف۳۳ ) سوا رحمٰن کے ( ف۳٤ ) بیشک وہ سب کچھ دیکھتا ہے ،
کیا یہ لوگ اپنے اوپر اڑنے والے پرندوں کو پر پھیلائے اور سکیڑتے نہیں دیکھتے؟ رحمن کے سوا کوئی نہیں جو انہیں تھامے ہوئے ہو29 ۔ وہی ہر چیز کا نگہبان 30 ہے ۔
کیا اُنہوں نے پرندوں کو اپنے اوپر پر پھیلائے ہوئے اور ( کبھی ) پر سمیٹے ہوئے نہیں دیکھا؟ اُنہیں ( فضا میں گرنے سے ) کوئی نہیں روک سکتا سوائے رحمان کے ( بنائے ہوئے قانون کے ) ، بے شک وہ ہر چیز کو خوب دیکھنے والا ہے
سورة الْمُلْک حاشیہ نمبر :29 یعنی ایک ایک پرندہ جو ہوا میں اڑ رہا ہے ، خدائے رحمن کی حفاظت میں اڑ رہا ہے ۔ اسی نے ہر پرندے کو وہ ساخت عطا فرمائی جس سے وہ اڑنے کے قابل ہوا ۔ اسی نے ہر پرندے کو اڑنے کا طریقہ سکھایا ۔ اسی نے ہوا کو ان قوانین کا پابند کیا جن کی بدولت ہوا سے زیادہ بھاری جسم رکھنے والی چیزوں کا اس میں اڑنا ممکن ہوا ۔ اور وہی ہر اڑنے والے کو فضا میں تھامے ہوئے ہے ، ورنہ جس وقت بھی اللہ اپنی حفاظت اس سے ہٹا لے وہ زمین پر آ رہے ۔ سورة الْمُلْک حاشیہ نمبر :30 یعنی کچھ پرندوں ہی پر موقوف نہیں ، جو چیز بھی دنیا میں موجود ہے اللہ کی نگہبانی کی بدولت موجود ہے وہی ہر شے کے لیے وہ اسباب فراہم کر رہا ہے جو اس کے وجود کے لیے درکار ہیں ، اور وہی اس بات کی نگرانی کر رہا ہے کہ اس کی پیدا کردہ ہر مخلوق کو اس کی ضروریات بہم پہنچیں ۔