Surah

Information

Surah # 67 | Verses: 30 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 77 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَلَـقَدۡ كَذَّبَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ فَكَيۡفَ كَانَ نَكِيۡرِ‏ ﴿18﴾
اور ان سے پہلے لوگوں نے بھی جھٹلایا تھا تو دیکھو ان پر میرا عذاب کیسا ہوا؟
و لقد كذب الذين من قبلهم فكيف كان نكير
And already had those before them denied, and how [terrible] was My reproach.
Aur inn say pehlay logon ney bhi jhutlaya tha to dekho inn per mera azab kaisa kuch hua?
اور ان سے پہلے جو لوگ تھے ، انہوں نے بھی ( پیغمبروں کو ) جھٹلایا تھا ۔ پھر ( دیکھ لو کہ ) میرا عذاب کیسا تھا؟
اور بیشک ان سے اگلوں نے جھٹلایا ( ف۳۰ ) تو کیسا ہوا میرا انکار ( ف۳۱ )
ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگ جھٹلا چکے ہیں ۔ پھر دیکھ لو میری گرفت کیسی سخت تھی28 ۔
اور بے شک ان لوگوں نے ( بھی ) جھٹلایا تھا جو ان سے پہلے تھے ، سو میرا اِنکار کیسا ( عبرت ناک ثابت ) ہوا
سورة الْمُلْک حاشیہ نمبر :28 اشارہ ہے ان قوموں کی طرف جو اپنے ہاں آنے والے انبیاء کو جھٹلا کر اس سے پہلے مبتلائے عذاب ہو چکی تھیں ۔