Surah

Information

Surah # 67 | Verses: 30 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 77 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
اَمَّنۡ هٰذَا الَّذِىۡ يَرۡزُقُكُمۡ اِنۡ اَمۡسَكَ رِزۡقَهٗ‌ ۚ بَلۡ لَّجُّوۡا فِىۡ عُتُوٍّ وَّنُفُوۡرٍ‏ ﴿21﴾
اگر اللہ تعالٰی اپنی روزی روک لے تو بتاؤ کون ہے جو پھر تمہیں روزی دے گا بلکہ ( کافر ) تو سرکشی اور بدکنے پر اڑ گئے ہیں ۔
امن هذا الذي يرزقكم ان امسك رزقه بل لجوا في عتو و نفور
Or who is it that could provide for you if He withheld His provision? But they have persisted in insolence and aversion.
Agar Allah taalaa apni rozi rok ley to batao kon hai jo phir tumhen rozi dey ga? bulkay ( kafir ) to sirkashi aur bidaknay per arr gaye hain.
اگر وہ اپنا رزق بند کردے تو بھلا وہ کون ہے جو تمہیں رزق عطا کرسکے؟ اس کے باوجود وہ سرکشی اور بیزاری پر جمے ہوئے ہیں ۔
یا کونسا ایسا ہے جو تمہیں روزی دے اگر وہ اپنی روزی روک لے ( ف۳۷ ) بلکہ وہ سرکش اور نفرت میں ڈھیٹ بنے ہوئے ہیں ( ف۳۸ )
یا پھر بتاؤ ، کون ہے جو تمہیں رزق دے سکتا ہے اگر رحمن اپنا رزق روک لے؟ دراصل یہ لوگ سرکشی اور حق سے گریز پر اڑے ہوئے ہیں ۔
بھلا کوئی ایسا ہے جو تمہیں رِزق دے سکے اگر ( اللہ تم سے ) اپنا رِزق روک لے؟ بلکہ وہ سرکشی اور ( حق سے ) نفرت میں مضبوطی سے اَڑے ہوئے ہیں