Surah

Information

Surah # 67 | Verses: 30 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 77 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
اَفَمَنۡ يَّمۡشِىۡ مُكِبًّا عَلٰى وَجۡهِهٖۤ اَهۡدٰٓى اَمَّنۡ يَّمۡشِىۡ سَوِيًّا عَلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ‏ ﴿22﴾
اچھا وہ شخص زیادہ ہدایت والا ہے جو اپنے منہ کے بل اوندھا ہو کر چلے یا وہ جو سیدھا ( پیروں کے بل ) راہ راست پر چلا ہو؟
افمن يمشي مكبا على وجهه اهدى امن يمشي سويا على صراط مستقيم
Then is one who walks fallen on his face better guided or one who walks erect on a straight path?
Acha woh shaks zada hidayat wala hai jo apnay mun kay bal ondha hoker chalay ya woh jo seedha ( peron kay bal ) raah-e-raast per chala ho?
بھلا جو شخص اپنے منہ کے بل اوندھا چل رہا ہو ، وہ منزل تک زیادہ پہنچنے والا ہوگا یا وہ جو ایک سیدھے راستے پر سیدھا سیدھا چل رہا ہو؟
تو کیا وہ جو اپنے منہ کے بل اوندھا چلے ( ف۳۹ ) زیادہ راہ پر ہے یا وہ جو سیدھا چلے ( ف٤۰ ) سیدھی راہ پر ( ف٤۱ )
بھلا سوچو ، جو شخص منہ اوندھائے چل رہا ہو 32 وہ زیادہ صحیح راہ پانے والا ہے یا وہ جو سر اٹھائے سیدھا ایک ہموار سڑک پر چل رہا ہو؟
کیا وہ شخص جو منہ کے بل اوندھا چل رہا ہے زیادہ راہِ راست پر ہے یا وہ شخص جو سیدھی حالت میں صحیح راہ پر گامزن ہے؟
سورة الْمُلْک حاشیہ نمبر :32 یعنی جانوروں کی طرح منہ نیچا کیے ہوئے اسی ڈگر پر چلا جا رہا ہو جس پر کسی نے اسے ڈال دیا ہو ۔