Surah

Information

Surah # 67 | Verses: 30 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 77 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
قُلۡ اَرَءَيۡتُمۡ اِنۡ اَصۡبَحَ مَآؤُكُمۡ غَوۡرًا فَمَنۡ يَّاۡتِيۡكُمۡ بِمَآءٍ مَّعِيۡنٍ‏ ﴿30﴾
آپ کہہ دیجئے! کہ اچھا یہ تو بتاؤ کہ اگر تمہارے ( پینے کا ) پانی زمین میں اتر جائے تو کون ہے جو تمہارے لئے نتھرا ہوا پانی لائے؟
قل ارءيتم ان اصبح ماؤكم غورا فمن ياتيكم بماء معين
Say, "Have you considered: if your water was to become sunken [into the earth], then who could bring you flowing water?"
Aap keh dijiye !kay acha yeh to batao kay agar tumharay ( peenay ka ) paani zamin mein utar jaye to kon hai jo tumharay liye nithra hua paani laye?
کہہ دو کہ : ذرا یہ بتلاؤ کہ اگر کسی صبح تمہارا پانی نیچے کو اتر کر غائب ہوجائے تو کون ہے جو تمہیں چشمے سے ابلتا ہوا پانی لاکر دیدے؟ ( ٨ )
تم فرماؤ بھلا دیکھو تو اگر صبح کو تمہارا پانی زمین میں دھنس جائے ( ف۵۹ ) تو وہ کون ہے جو تمہیں پانی لادے نگاہ کے سامنے بہتا ( ف٦۰ )
ان سے کہو ، کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ اگر تمہارے کنوؤں کا پانی زمین میں اتر جائے تو کون ہے جو اس پانی کی بہتی ہوئی سوتیں تمہیں نکال کر لادے 40 گا ؟ ؏۲
فرما دیجئے: اگر تمہارا پانی زمین میں بہت نیچے اتر جائے ( یعنی خشک ہو جائے ) تو کون ہے جو تمہیں ( زمین پر ) بہتا ہوا پانی لا دے
سورة الْمُلْک حاشیہ نمبر :40 یعنی کیا خدا کے سوا کسی میں یہ طاقت ہے کہ ان سوتوں کو پھر سے جاری کر دے؟ اگر نہیں ہے ، اور تم جانتے ہو کہ نہیں ہے ، تو پھر عبادت کا مستحق خدا ہے ، یا تمہارے وہ معبود جو انہیں کاری کرنے کی کوئی قدرت نہیں رکھتے؟ اس کے بعد تم خود اپنے ضمیر سے پوچھو کہ گمراہ خدائے واحد کو ماننے والے ہیں یا وہ جو شرک کر رہے ہیں؟