Surah

Information

Surah # 67 | Verses: 30 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 77 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
قُلۡ هُوَ الرَّحۡمٰنُ اٰمَنَّا بِهٖ وَعَلَيۡهِ تَوَكَّلۡنَا‌ۚ فَسَتَعۡلَمُوۡنَ مَنۡ هُوَ فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ‏ ﴿29﴾
آپ کہہ دیجئے کہ وہی رحمٰن ہے ۔ ہم تو اس پر ایمان لاچکے اور اسی پر ہمارا بھروسہ ہے تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا کہ صریح گمراہی میں کون ہے؟
قل هو الرحمن امنا به و عليه توكلنا فستعلمون من هو في ضلل مبين
Say, "He is the Most Merciful; we have believed in Him, and upon Him we have relied. And you will [come to] know who it is that is in clear error."
Aap kehdijiye! kay wohi Rehman hai hum to iss per eman la chukay aur issi per humara bharosa hai tumhenunqareeb maloom hojayega kay sareeh gumrahee mein kon hai?
کہہ دو کہ : وہ رحمن ہے ، ہم اس پر ایمان لائے ہیں ، اور اسی پر ہم نے بھروسہ کیا ہے ۔ چنانچہ عنقریب تمہیں پتہ چل جائے گا کہ کون ہے جو کھلی گمراہی میں مبتلا ہے ۔
تم فرماؤ وہی رحمٰن ہے ( ف۵۷ ) ہم اس پر ایمان لائے اور اسی پر بھروسہ کیا ، تو اب جان جاؤ گے ( ف۵۸ ) کون کھلی گمراہی میں ہے ،
ان سے کہو ، وہ بڑا رحیم ہے ، اسی پر ہم ایمان لائے ہیں ، اور اسی پر ہمارا بھروسہ ہے39 ، عنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ صریح گمراہی میں پڑا ہوا کون ہے ۔
فرما دیجئے: وُہی ( خدائے ) رحمان ہے جس پر ہم ایمان لائے ہیں اور اُسی پر ہم نے بھروسہ کیا ہے ، پس تم عنقریب جان لو گے کہ کون شخص کھلی گمراہی میں ہے
سورة الْمُلْک حاشیہ نمبر :39 یعنی ہم خدا پر ایمان لائے ہیں اور تم اس سے انکار کر رہے ہو ، ہمارا بھروسا خدا پر ہے اور تمہارا اپنے جتھوں اور اپنے وسائل اور اپنے معبودان غیر اللہ پر ۔ اس لیے خدا کی رحمت کے مستحق ہم ہو سکتے ہیں نہ کہ تم ۔