Surah

Information

Surah # 68 | Verses: 52 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 2 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610 - 618 AD). Except 17-33 and 48-50, from Madina
مَا لَـكُمۡ كَيۡفَ تَحۡكُمُوۡنَ‌ۚ‏ ﴿36﴾
تمہیں کیا ہوگیا ، کیسے فیصلے کر رہے ہو؟
ما لكم كيف تحكمون
What is [the matter] with you? How do you judge?
Tumhen kiya hogaya kaisay foislay ker rahey ho?
تمہیں کیا ہوگیا ہے ؟ تم کیسی باتیں طے کرلیتے ہو؟
تمہیں کیا ہوا کیسا حکم لگاتے ہو ( ف۳۹ )
تم لوگوں کو کیا ہو گیا ہے ، تم کیسے حکم لگاتے ہو20؟
تمہیں کیا ہو گیا ہے ، کیا فیصلہ کرتے ہو
سورة الْقَلَم حاشیہ نمبر :20 یعنی یہ بات عقل کے خلاف ہے کہ خدا فرمانبردار اور مجرم میں تمیز نہ کرے ۔ تمہاری سمجھ میں آخر کیسے یہ بات آتی ہے کہ کائنات کا خالق کوئی اندھا راجہ ہے جو یہ نہیں دیکھے گا کہ کن لوگوں نے دنیا میں اس کے احکام کی اطاعت کی اور برے کاموں سے پرہیز کیا اور کون لوگ تھے جو اس سے بےخوف ہو کر ہر طرح کے گناہ اور جرائم اور ظلم و ستم کرتے رہے؟ تم نے ایمان لانے والوں کی خستہ حالی اور اپنی خوشحالی تو دیکھ لی ، مگر اپنے اور ان کے اخلاق و اعمال کا فرق نہیں دیکھا اور بے تکلف حکم لگا دیا کہ خدا کے ہاں ان فرمانبرداروں کے ساتھ تو مجرموں کا سا معاملہ کیا جائے گا ، اور تم جیسے مجرموں کو جنت عطا کر دی جائے گی ۔