Surah

Information

Surah # 70 | Verses: 44 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 79 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ مِّنۡ عَذَابِ رَبِّهِمۡ مُّشۡفِقُوۡنَ‌ۚ‏ ﴿27﴾
اور جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے رہتے ہیں ۔
و الذين هم من عذاب ربهم مشفقون
And those who are fearful of the punishment of their Lord -
Aur jo apney rab kay azab say dertay rehtay hein
اور جو اپنے پروردگار کے عذب سے سہمے رہتے ہیں ۔
اور وہ جو اپنے رب کے عذاب سے ڈر رہے ہیں ،
جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے ہیں18
اور وہ لوگ جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرنے والے ہیں
سورة الْمَعَارِج حاشیہ نمبر :18 بالفاظ دیگر ان کا حال کفار کی طرح نہیں ہے جو دنیا میں ہر قسم کے گناہ اور جرائم اور ظلم و ستم کر کے بھی خدا سے نہیں ڈرتے ، بلکہ وہ اپنی حد تک ا خلاق اور اعمال میں نیک رویہ اختیار کرنے کے باوجود خدا سے ڈرتے رہتے ہیں اور یہ اندیشہ ان کو لاحق رہتا ہے کہ کہیں خدا کی عدالت میں ہماری کوتاہیاں ہماری نیکیوں سے بڑھ کر نہ نکلیں اور ہم سزا کے مستحق نہ قرار پا جائیں ۔ ( مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد سوم ، المومنون ، حاشیہ 54 ۔ جلد پنجم ، الذاریات ، حاشیہ 19 ) ۔