Surah

Information

Surah # 71 | Verses: 28 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 71 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
مَا لَـكُمۡ لَا تَرۡجُوۡنَ لِلّٰهِ وَقَارًا‌ ۚ‏ ﴿13﴾
تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ کی برتری کا عقیدہ نہیں رکھتے ۔
ما لكم لا ترجون لله وقارا
What is [the matter] with you that you do not attribute to Allah [due] grandeur
Tumhein kiya hogaya hay kay tum Allah ki bartari ki aqeedah nahi rakhtay
تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ کی عظمت سے بالکل نہیں ڈرتے؟
تمہیں کیا ہوا اللہ سے عزت حاصل کرنے کی امید نہیں کرتے ( ف۲٤ )
تمہیں کیا ہوگیا کہ اللہ کے لیے تم کسی وقار کی توقع نہیں رکھتے13؟
تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اﷲ کی عظمت کا اِعتقاد اور معرفت نہیں رکھتے
سورة نُوْح حاشیہ نمبر :13 مطلب یہ ہے کہ دنیا کے چھوٹے چھوٹے ریئسوں اور سرداروں کے بارے میں تو تم یہ سمجھتے ہو کہ ان کے وقار کے خلاف کوئی حرکت کرنا خطرناک ہے ، مگر خداوند عالم کے متعلق تم یہ توقع نہیں رکھتے کہ وہ بھی کوئی باوقار ہستی ہو گا ۔ اس کے خلاف تم بغاوت کرتے ہو ، اس کی خدائی میں دوسروں کو شریک ٹھیراتے ہو ، اس کے احکام کی نافرمانیاں کرتے ہو ، اور اس سے تمہیں یہ اندیشہ لاحق نہیں ہوتا کہ وہ اس کی سزا دے گا ۔