Surah

Information

Surah # 4 | Verses: 176 | Ruku: 24 | Sajdah: 0 | Chronological # 92 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
فَمِنۡهُمۡ مَّنۡ اٰمَنَ بِهٖ وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ صَدَّ عَنۡهُ‌ ؕ وَكَفٰى بِجَهَـنَّمَ سَعِيۡرًا‏ ﴿55﴾
پھر ان میں سے بعض نے تو اس کتاب کو مانا اور بعض اس سے رُک گئے ، اور جہنّم کا جلانا کافی ہے ۔
فمنهم من امن به و منهم من صد عنه و كفى بجهنم سعيرا
And some among them believed in it, and some among them were averse to it. And sufficient is Hell as a blaze.
Phir inn mein say baaz ney to iss kitab ko maana aur baaz iss say ruk gaye aur jahannum ka jalana kafi hai.
چنانچہ ان میں سے کچھ ان پر ایمان لائے اور کچھ نے ان سے منہ موڑ لیا ۔ اور جہنم ایک بھڑکتی آگ کی شکل میں ( ان کافروں کی خبر لینے کے لیے ) کافی ہے ۔
تو ان میں کوئی اس پر ایمان لایا ( ف۱٦۰ ) اور کسی نے اس سے منہ پھیرا ( ف۱٦۱ ) اور دوزخ کافی ہے بھڑکتی آگ ( ف۱٦۲ )
مگر ان میں سے کوئی اس پر ایمان لایا اور کوئی اس سے منہ موڑ گیا ، 87 اور منہ موڑنے والوں کے لیے تو بس جہنّم کی بھڑکتی ہوئی آگ ہی کافی ہے ۔
پس ان میں سے کوئی تو اس پر ایمان لے آیا اور ان میں سے کسی نے اس سے روگردانی کی ، اور ( روگردانی کرنے والے کے لئے ) دوزخ کی بھڑکتی آگ کافی ہے
سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :87 یاد رہے کہ یہاں جواب بنی اسرائیل کی حاسدانہ باتوں کا دیا جا رہا ہے ۔ اس جواب کا مطلب یہ ہے کہ تم لوگ آخر جلتے کس بات پر ہو ؟ تم بھی ابراہیم کی اولاد ہو اور یہ بنی اسماعیل بھی ابراہیم ہی کی اولاد ہیں ۔ ابراہیم سے دنیا کی امامت کا جو وعدہ ہم نے کیا تھا وہ آل ابراہیم میں سے صرف ان لوگوں کے لیے تھا جو ہماری بھیجی ہوئی کتاب اور حکمت کی پیروی کریں ۔ یہ کتاب اور حکمت پہلے ہم نے تمہارے پاس بھیجی تھی مگر تمہاری اپنی نالائقی تھی کہ تم اس سے منہ موڑ گئے ۔ اب وہی چیز ہم نے بنی اسمٰعیل کو دی ہے اور یہ ان کی خوش نصیبی ہے کہ وہ اس پر ایمان لے آئے ہیں ۔