Surah

Information

Surah # 72 | Verses: 28 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 40 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
لِّنَفۡتِنَهُمۡ فِيۡهِ‌ ؕ وَمَنۡ يُّعۡرِضۡ عَنۡ ذِكۡرِ رَبِّهٖ يَسۡلُكۡهُ عَذَابًا صَعَدًا ۙ‏ ﴿17﴾
تاکہ ہم اس میں انہیں آزما لیں اور جو شخص اپنے پروردگار کے ذکر سے منہ پھیر لے گا تو اللہ تعالٰی اسے سخت عذاب میں مبتلا کر دے گا ۔
لنفتنهم فيه و من يعرض عن ذكر ربه يسلكه عذابا صعدا
So We might test them therein. And whoever turns away from the remembrance of his Lord He will put into arduous punishment.
Takay hum iss munhein azmalein aur jo sahks apney perwedigar kay zikar say mun pherlay ga to Allah Talah ussay sakht azab mein mubtila kerdayga
تاکہ اس کے ذریعے ان کو آزمائیں ۔ ( ٩ ) اور جو کوئی اپنے پروردگار کی یاد سے منہ موڑے گا ۔ اللہ اسے چڑھتے ہوئے عذاب میں پرو دے گا ۔
کہ اس پر انہیں جانچیں ( ف۳٤ ) اور جو اپنے رب کی یاد سے منہ پھیرے ( ف۳۵ ) وہ اسے چڑھتے عذاب میں ڈالے گا ( ف۳٦ )
تاکہ اس نعمت سے ان کی آزمائش کریں17 ۔ اور جو اپنے رب کے ذکر سے منہ موڑے گا18 اس کا رب اسے سخت عذاب میں مبتلا کر دے گا ۔
تاکہ ہم اس ( نعمت ) میں ان کی آزمائش کریں ، اور جو شخص اپنے رب کے ذِکر سے منہ پھیر لے گا تو وہ اسے نہایت سخت عذاب میں داخل کر دے گا
سورة الْجِنّ حاشیہ نمبر :17 یعنی یہ دیکھیں کہ وہ نعمت پا کر بھی شکر گزار رہتے ہیں یا نہیں ، اور ہماری دی ہوئی نعمت کا صحیح استعمال کرتے ہیں یا غلط ۔ سورة الْجِنّ حاشیہ نمبر :18 ذکر سے منہ موڑنے کا مطلب یہ بھی ہے کہ آدمی اللہ کی بھیجی ہوئی نصیحت کو قبول نہ کرے ، اور یہ بھی کہ وہ اللہ کا ذکر سننا ہی گوارا نہ کرے ، اور یہ بھی کہ وہ اللہ کی عبادت سے رو گردانی کرے ۔