Surah

Information

Surah # 72 | Verses: 28 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 40 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَّاَنَّهٗ لَمَّا قَامَ عَبۡدُ اللّٰهِ يَدۡعُوۡهُ كَادُوۡا يَكُوۡنُوۡنَ عَلَيۡهِ لِبَدًا ؕ‏ ﴿19﴾
اور جب اللہ کا بندہ اس کی عبادت کے لئے کھڑا ہوا تو قریب تھا کہ وہ بھیڑ کی بھیڑ بن کر اس پر پل پڑیں ۔
و انه لما قام عبد الله يدعوه كادوا يكونون عليه لبدا
And that when the Servant of Allah stood up supplicating Him, they almost became about him a compacted mass."
Aur jab Allah ka banda uss ki ibadat kay liye khara hoa to qareeb tha kay wo bheer ki bheer ban ker uss per pal paren
اور یہ کہ : جب اللہ کا بندہ اس کی عبادت کرنے کے لیے کھڑ اہوا تو ایسا معلوم ہوا جیسے یہ لوگ اس پر ٹوٹے پڑ رہے ہیں ۔ ( ١١ )
اور یہ کہ جب اللہ کا بندہ ( ف۳۹ ) اس کی بندگی کرنے کھڑا ہوا ( ف٤۰ ) تو قریب تھا کہ وہ جن اس پر ٹھٹھ کے ٹھٹھ ہوجائیں ( ف٤۱ )
اور یہ کہ جب اللہ کا بندہ20 اس کو پکارنے کے لیے کھڑا ہوا تو لوگ اس پر ٹوٹ پڑنے کے لیے تیار ہوگئے ۔ ؏١
اور یہ کہ جب اللہ کے بندے ( محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اس کی عبادت کرنے کھڑے ہوئے تو وہ ان پر ہجوم در ہجوم جمع ہو گئے ( تاکہ ان کی قرات سن سکیں )
سورة الْجِنّ حاشیہ نمبر :20 اللہ کے بندے سے مراد یہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔