Surah

Information

Surah # 73 | Verses: 20 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 3 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610 - 618 AD). Except 10, 11 and 20, from Madina
اِنَّ لَدَيۡنَاۤ اَنۡـكَالًا وَّجَحِيۡمًا ۙ‏ ﴿12﴾
یقیناً ہمارے ہاں سخت بیڑیاں ہیں اور سلگتی ہوئی جہنم ہے ۔
ان لدينا انكالا و جحيما
Indeed, with Us [for them] are shackles and burning fire
Yaqeenan hamary han sakht biriyan hein aur sulagti haoi jahanum hay
یقین جانو ہمارے پاس بڑی سخت بیڑیاں ہیں ، اور دہکتی ہوئی آگ ہے ۔
بیشک ہمارے پاس ( ف۱۷ ) بھاری بیڑیاں ہیں اور بھڑکتی آگ ،
ہمارے پاس ﴿ان کے لیے﴾ بھاری بیڑیاں ہیں13 اور بھڑکتی ہوئی آگ
بیشک ہمارے پاس بھاری بیڑیاں اور ( دوزخ کی ) بھڑکتی ہوئی آگ ہے
سورة الْمُزَّمِّل حاشیہ نمبر :13 جہنم میں بھاری بیڑیاں مجرموں کے پاؤں میں اس لیے نہیں ڈالی جائیں گی کہ وہ بھاگ نہ سکیں ، بلکہ اس لیے ڈالی جائیں گی کہ وہ اٹھ نہ سکیں ۔ یہ فرار سے روکنے کے لیے نہیں بلکہ عذاب کے لیے ہوں گی ۔