Surah

Information

Surah # 73 | Verses: 20 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 3 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610 - 618 AD). Except 10, 11 and 20, from Madina
يَوۡمَ تَرۡجُفُ الۡاَرۡضُ وَالۡجِبَالُ وَكَانَتِ الۡجِبَالُ كَثِيۡبًا مَّهِيۡلًا‏ ﴿14﴾
جس دن زمین اور پہاڑ تھر تھر ا جا ئیں گے اور پہاڑ مثل بھربھری ریت کے ٹیلوں کے ہوجائیں گے ۔
يوم ترجف الارض و الجبال و كانت الجبال كثيبا مهيلا
On the Day the earth and the mountains will convulse and the mountains will become a heap of sand pouring down.
Jiss din zamen aur pahar thar thara jaein gzy aur phaar missal bhor bhori rait kay telon kay hojaein gay
اس دن جب زمین اور پہاڑ لرز اٹھیں گے ، اور سارے پہاڑ ریت کے بکھرے ہوئے تودے بن کر رہ جائیں گے ۔
جس دن تھرتھرائیں گے زمین اور پہاڑ ( ف۱۹ ) اور پہاڑ ہوجائیں گے ریتے کا ٹیلہ بہتا ہوا ،
یہ اس دن ہوگا جب زمین اور پہاڑ لرز اٹھیں گے اور پہاڑوں کا حال ایسا ہو جائے گا جیسے ریت کے ڈھیر جو بکھرے جا رہے ہیں14 ۔
جس دن زمین اورپہاڑ زور سے لرزنے لگیں گے اور پہاڑ بکھرتی ریت کے ٹیلے ہو جائیں گے
سورة الْمُزَّمِّل حاشیہ نمبر :14 چونکہ اس وقت پہاڑوں کے اجزاء کو باندھ کر رکھنے والی کشش ختم ہو جائے گی ، اس لیے پہلے تو وہ باریک بھربھری ریت کے ٹیلے بن جائیں گے ، پھر جو زلزلہ زمین کو ہلا رہا ہو گا اس کی وجہ سے یہ ریت بکھر جائے گی اور ساری زمین ایک چٹیل میدان بن جائے گی ۔ اسی آخری کیفیت کو سورہ طٰہٰ آیات105 تا 107 میں اس طرح بیان کیا گیا ہے کہ لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ ان پہاڑوں کا کیا بنے گا ۔ کہو ، میرا رب ان کو دھول بنا کر اڑا دے گا اور زمین کو ایسا ہموار چٹیل میدان بنا دے گا کہ اس میں تم کوئی بل اور سلوٹ نہ دیکھو گے ۔