Surah

Information

Surah # 74 | Verses: 56 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 4 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
وَّبَنِيۡنَ شُهُوۡدًا ۙ‏ ﴿13﴾
اور حاضر باش فرزند بھی ۔
و بنين شهودا
And children present [with him]
Aur hazir bash ferzand bhi
اور بیٹے دیے جو سامنے موجود رہتے ہیں ۔
اور بیٹے دیے سامنے حاضر رہتے ( ف۱۳ )
اس کے ساتھ حاضر رہنے والے بیٹے دیے12 ،
اور ( اس کے سامنے ) حاضر رہنے والے بیٹے ( دئیے ) تھے
سورة الْمُدَّثِّر حاشیہ نمبر :12 ولید بن مغیرہ کے دس بارہ لڑکے تھے جن میں سے حضرت خالد بن ولید تاریخ میں سب سے زیادہ مشہور ہیں ۔ ان بیٹوں کے لیے شھود کا لفظ استعمال کیا گیا ہے جس کے کئی معنی ہو سکتے ہیں ۔ ایک یہ کہ ان کو کہیں اپنی روزی کے لیے دوڑ دھوپ اور سفر کرنے کی حاجت پیش نہیں آتی ، ان کے گھر کھانے کو اتنا موجود ہے کہ ہر وقت باپ کے پاس موجود اور اس کی مدد کے لیے حاضر رہتے ہیں ۔ دوسرے یہ کہ اس کے سب بیٹے نامور اور با اثر ہیں ، مجلسوں اور محفلوں میں اس کے ساتھ شریک ہوتے ہیں ۔ تیسرے یہ کہ وہ اس مرتبے کے لوگ ہیں کہ معاملات میں ان کی شہادت قبول کی جاتی ہے ۔