Surah

Information

Surah # 74 | Verses: 56 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 4 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
لَا تُبۡقِىۡ وَ لَا تَذَرُ‌ۚ‏ ﴿28﴾
نہ وہ باقی رکھتی ہے نہ چھوڑتی ہے ۔
لا تبقي و لا تذر
It lets nothing remain and leaves nothing [unburned],
Na wo baqi rakhti hay aur na chorti hay
وہ نہ کسی کو باقی رکھے گی ، اور نہ چھوڑے گی ۔ ( ٩ )
نہ چھوڑے نہ لگی رکھے ( ف۱۸ )
نہ باقی رکھے نہ چھوڑے15 ۔
وہ ( ایسی آگ ہے جو ) نہ باقی رکھتی ہے اور نہ چھوڑتی ہے
سورة الْمُدَّثِّر حاشیہ نمبر :15 اس کے دو مطلب ہو سکتے ہیں ۔ ایک یہ کہ جو شخص بھی اس میں ڈالا جائے گا اسے وہ جلا کر خاک کر دے گی مگر مر کر بھی اس کا پیچھا نہ چھوٹے گا بلکہ وہ پھر زندہ کیا جائے گا اور پھر جلایا جائے گا ۔ اسی مضمون کو دوسری جگہ اس طرح ادا کیا گیا ہے کہ لا یموت فیھا ولا یحی وہ نہ اس میں مرے گا نہ جیے گا ۔ ( الاعلیٰ ۔ 13 ) ۔ دوسرا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ عذاب کے مستحقین میں سے کسی کو باقی نہ رہنے دے گی جو اس کی گرفت میں آئے بغیر رہ جائے ، اور جو بھی اس کی گرفت میں آئے گا اسے عذاب دیے بغیر نہ چھوڑے گی ۔