Surah

Information

Surah # 4 | Verses: 176 | Ruku: 24 | Sajdah: 0 | Chronological # 92 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ يَعۡلَمُ اللّٰهُ مَا فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ فَاَعۡرِضۡ عَنۡهُمۡ وَعِظۡهُمۡ وَقُلْ لَّهُمۡ فِىۡۤ اَنۡفُسِهِمۡ قَوۡلًاۢ بَلِيۡغًا‏ ﴿63﴾
یہ وہ لوگ ہیں کہ ان کے دلوں کا بھید اللہ تعالٰی پر بخوبی روشن ہے ، آپ ان سے چشم پوشی کیجئے انہیں نصیحت کرتے رہئے اور انہیں وہ بات کہئے !جو ان کے دلوں میں گھر کرنے والی ہو ۔
اولىك الذين يعلم الله ما في قلوبهم فاعرض عنهم و عظهم و قل لهم في انفسهم قولا بليغا
Those are the ones of whom Allah knows what is in their hearts, so turn away from them but admonish them and speak to them a far-reaching word.
Yeh woh log hain kay inn kay dilon ka bhed Allah Taalaa per bakhoobi roshan hai aap inn say chasham poshi kijiye enehn naseehat kertay rahiye aur enhen woh baat kahiye! Jo inn kay dilon mein ghar kerney wali ho.
یہ وہ ہیں کہ اللہ ان کے دلوں کی ساری باتیں خوب جانتا ہے ۔ لہذا تم انہیں نظر انداز کردو ، انہیں نصیحت کرو ، اور ان سے خود ان کے بارے میں ایسی بات کہتے رہو جو دل میں اتر جانے والی ہو ۔
ان کے دلوں کی تو بات اللہ جانتا ہے تو تم ان سے چشم پوشی کرو اور انہیں سمجھا دو اور ان کے معاملہ میں ان سے رسا بات کہو ( ف۱۷٤ )
اللہ جانتا ہے جو کچھ ان کے دلوں میں ہے ، ان سے تعرّض مت کرو ، انہیں سمجھاؤ اور ایسی نصیحت کرو جو ان کے دلوں میں اتر جائے ۔
یہ وہ ( منافق اور مُفسِد ) لوگ ہیں کہ اللہ ان کے دلوں کی ہر بات کو خوب جانتا ہے ، پس آپ ان سے اِعراض برتیں اور انہیں نصیحت کرتے رہیں اور ان سے ان کے بارے میں مؤثر گفتگو فرماتے رہیں