Surah

Information

Surah # 76 | Verses: 31 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 98 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
اِنَّ الۡاَبۡرَارَ يَشۡرَبُوۡنَ مِنۡ كَاۡسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُوۡرًا‌ۚ‏ ﴿5﴾
بیشک نیک لوگ وہ جام پئیں گے جس کی آمیزش کافور کی ہے ۔
ان الابرار يشربون من كاس كان مزاجها كافورا
Indeed, the righteous will drink from a cup [of wine] whose mixture is of Kafur,
Besahk neek log wo jam piyein gay jiss ki azmaish kafiron ki hay
بیشک نیک لوگ ایسے جام سے مشروبات پئیں گے جس میں کافور کی آمیزش ہوگی ۔
بیشک نیک پئیں گے اس جام میں سے جس کی ملونی کافور ہے وہ کافور کیا ایک چشمہ ہے ( ف۱۳ )
نیک لوگ6 ﴿جنت میں ﴾ شراب کے ایسے ساغر پئیں گے جن میں آب کافور کی آمیزش ہوگی ،
بیشک مخلص اِطاعت گزار ( شرابِ طہور کے ) ایسے جام پئیں گے جس میں ( خوشبو ، رنگت اور لذت بڑھانے کے لئے ) کافور کی آمیزش ہوگی
سورة الدَّهْر حاشیہ نمبر :6 اصل میں لفظ ابرار استعمال ہوا ہے جس سے مراد وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب کی اطاعت کا حق ادا کیا ہو ، اس کے عائد کیے ہوئے فرائض بجا لائے ہوں ، اور اس کے منع کیے ہوئے افعال سے اجتناب کیا ہو ۔