Surah

Information

Surah # 76 | Verses: 31 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 98 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
عَيۡنًا يَّشۡرَبُ بِهَا عِبَادُ اللّٰهِ يُفَجِّرُوۡنَهَا تَفۡجِيۡرًا‏ ﴿6﴾
جو ایک چشمہ ہے جس سے اللہ کے بندے پئیں گے اس کی نہریں نکال لے جائیں گے ( جدھر چاہیں ) ۔
عينا يشرب بها عباد الله يفجرونها تفجيرا
A spring of which the [righteous] servants of Allah will drink; they will make it gush forth in force [and abundance].
Jo aik chesma hai jiss say Allah kay banday piyen gay uss ki nehrein nikaal ley jaengay ( jidher chahen )
یہ مشروبات ایک ایسے چشمے کے ہوں گے جو اللہ کے ( نیک ) بندوں کے پینے کے لیے مخصوص ہے ، وہ اسے ( جہاں چاہیں گے ) آسانی سے بہا کرلے جائیں گے ۔ ( ٢ )
جس میں سے اللہ کے نہایت خاص بندے پئیں گے اپنے محلوں میں اسے جہاں چاہیں بہا کر لے جائیں گے ( ف۱٤ )
یہ ایک بہتا چشمہ ہوگا7 جس کے پانی کے ساتھ اللہ کے بندے8 شراب پئیں گے اور جہاں چاہیں گے بسہولت اس کی شاخیں نکال لیں گے9 ۔
۔ ( کافور جنت کا ) ایک چشمہ ہے جس سے ( خاص ) بندگانِ خدا ( یعنی اَولیاء اللہ ) پیا کریں گے ( اور ) جہاں چاہیں گے ( دوسروں کو پلانے کے لئے ) اسے چھوٹی چھوٹی نہروں کی شکل میں بہا کر ( بھی ) لے جائیں گے
سورة الدَّهْر حاشیہ نمبر :7 یعنی وہ کافور ملا ہوا پانی نہ ہو گا بلکہ ایسا قدرتی چشمہ ہو گا جس کے پانی کی صفائی اور ٹھنڈک اور خوشبو کافور سے ملتی جلتی ہو گی ۔ سورة الدَّهْر حاشیہ نمبر :8 عباد اللہ ( اللہ کے بندے ) یا عبادالرحمن ( رحمن کے بندے ) کے الفاظ اگرچہ لغوی طور پر تمام انسانوں کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں ، کیونکہ سب ہی خدا کے بندے ہیں ، لیکن قرآن میں جہاں بھی یہ الفاظ آئے ہیں ان سے نیک بندے ہی مراد ہیں ۔ گو یا کہ بد لوگ جنہوں نے اپنے آپ کو بندگی سے خارج کر رکھا ہو ، اس قابل نہیں ہیں کہ ان کو اللہ تعالی اپنے اسم گرامی کی طرف منسوب کرتے ہوئے عباد اللہ یا عبدالرحمن کے معزز خطاب سے نوازے ۔ سورة الدَّهْر حاشیہ نمبر :9 یہ مطلب نہیں ہے کہ وہاں وہ کدال پھاوڑے لے کر نالیاں کھودیں گے اور اس طرح اس چشمے کا پانی جہاں لے جانا چاہیں گے لے جائیں گے ، بلکہ ان کا ایک حکم اور اشارہ اس کے لیے کافی ہو گا کہ جنت میں جہاں وہ چاہیں اسی جگہ وہ چشمہ پھوٹ بہے ۔ بسہولت نکال لینے کے الفاظ اسی مفہوم کی طرف اشارہ کرتے ہیں ۔