Surah

Information

Surah # 76 | Verses: 31 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 98 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
اِنَّمَا نُطۡعِمُكُمۡ لِـوَجۡهِ اللّٰهِ لَا نُرِيۡدُ مِنۡكُمۡ جَزَآءً وَّلَا شُكُوۡرًا‏ ﴿9﴾
ہم توتمہیں صرف اللہ تعالٰی کی رضامندی کے لئے کھلاتے ہیں نہ تم سے بدلہ چاہتے ہیں نہ شکرگزاری ۔
انما نطعمكم لوجه الله لا نريد منكم جزاء و لا شكورا
[Saying], "We feed you only for the countenance of Allah . We wish not from you reward or gratitude.
Hum to tumhein sirf Allah Taalaa ki raza mandi kay liye khilatay hein na tum say badla chatay hein na shuker guzari
۔ ( اور ان سے کہتے ہیں کہ ) ہم تو تمہیں صرف اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے کھلا رہے ہیں ۔ ہم تم سے نہ کوئی بدلہ چاہتے ہیں اور نہ کوئی شکریہ ۔
ان سے کہتے ہیں ہم تمہیں خاص اللہ کے لیے کھانا دیتے ہیں تم سے کوئی بدلہ یا شکر گزاری نہیں مانگتے ،
﴿اور ان سے کہتے ہیں کہ﴾ ہم تمہیں صرف اللہ کی خاطر کھلا رہے ہیں ، ہم تم سے نہ کوئی بدلہ چاہتے ہیں نہ شکریہ14 ،
۔ ( اور کہتے ہیں کہ ) ہم تو محض اللہ کی رضا کے لئے تمہیں کھلا رہے ہیں ، نہ تم سے کسی بدلہ کے خواست گار ہیں اور نہ شکرگزاری کے ( خواہش مند ) ہیں
سورة الدَّهْر حاشیہ نمبر :14 ضروری نہیں ہے کہ غریب کو کھانا کھلاتے ہوئے زبان ہی سے یہ بات کہی جائے ۔ دل میں بھی یہ بات کہی جا سکتی ہے اور اللہ کے ہاں اس کی بھی وہی حیثیت ہے جو زبان سے کہنے کی ہے ۔ لیکن زبان سے یہ بات کہنے کا ذکر اس لیے کیا گیا ہے کہ جس کی مدد کی جائے اس کو یہ اطمینان دلا دیا جائے کہ ہم اس سے کسی قسم کا شکریہ یا بدلہ نہیں چاہتے ، تاکہ وہ بے فکر ہو کر کھائے ۔