Surah

Information

Surah # 76 | Verses: 31 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 98 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
فَوَقٰٮهُمُ اللّٰهُ شَرَّ ذٰلِكَ الۡيَوۡمِ وَ لَقّٰٮهُمۡ نَضۡرَةً وَّسُرُوۡرًا‌ۚ‏ ﴿11﴾
پس انہیں اللہ تعالٰی نے اس دن کی برائی سے بچا لیا اور انہیں تازگی اور خوشی پہنچائی ۔
فوقىهم الله شر ذلك اليوم و لقىهم نضرة و سرورا
So Allah will protect them from the evil of that Day and give them radiance and happiness
Pus inhen Allah Taala ney uss din ki buraee say bacha liya aur inhen taazgi aur khushi phonchaee
اس کا نتیجہ یہ ہے کہ اللہ ایسے لوگوں کو اس دن کے برے اثرات سے بچا لے گا ، اور ان کو شادابی اور سرور سے نوازے گا ۔
تو انہیں اللہ نے اس دن کے شر سے بچالیا اور انہیں تازگی اور شادمانی دی ،
پس اللہ تعالی انہیں اس دن کے شر سے بچالے گا اور انہیں تازگی اور سرور بخشے گا15
پس اللہ انہیں ( خوفِ اِلٰہی کے سبب سے ) اس دن کی سختی سے بچا لے گا اور انہیں ( چہروں پر ) رونق و تازگی اور ( دلوں میں ) سرور و مسرّت بخشے گا
سورة الدَّهْر حاشیہ نمبر :15 یعنی چہروں کی تازگی اور دل کا سرور ۔ دوسرے الفاظ میں روز قیامت کی ساری سختیاں اور ہولناکیاں صرف کفار و مجرمین کے لیے ہوں گی ، نیک لوگ اس دن ہر تکلیف سے محفوظ اور نہایت خوش و خرم ہوں گے ۔ یہی بات سورہ انبیاء میں بیان کی گئی ہے کہ وہ انتہائی گھبراہٹ کا وقت ان کو ذرا پریشان نہ کرے گا اور ملائکہ بڑھ کر ان کو ہاتھوں ہاتھ لیں گے کہ یہ تمہارا وہی دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا ( آیت 103 ) اور اسی کی صراحت سورہ نمل میں کی گئی ہے کہ جو شخص بھلائی لے کر آئے گا اسے اس سے زیادہ بہتر صلہ ملے گا اور ایسے لوگ اس دن کے ہول سے محفوظ ہوں گے ۔ ( آیت 89 ) ۔