Surah

Information

Surah # 76 | Verses: 31 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 98 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَجَزٰٮهُمۡ بِمَا صَبَرُوۡا جَنَّةً وَّحَرِيۡرًا ۙ‏ ﴿12﴾
اور انہیں ان کے صبر کے بدلے جنت اور ریشمی لباس عطا فرمائے ۔
و جزىهم بما صبروا جنة و حريرا
And will reward them for what they patiently endured [with] a garden [in Paradise] and silk [garments].
Aut inhen inkay sabar kay badlay jannat aur reshmi libass ata farmaye
اور انہوں نے جو صبر سے کام لیا تھا ، اس کے بدلے میں انہیں جنت اور ریشمی لباس عطا فرمائے گا ۔
اور ان کے صبر پر انہیں جنت اور ریشمی کپڑے صلہ میں دیے ،
اور ان کے صبر کے بدلے میں16 انہیں جنت اور ریشمی لباس عطا کرے گا ۔
اور اِس بات کے عوض کہ انہوں نے صبر کیا ہے ( رہنے کو ) جنت اور ( پہننے کو ) ریشمی پوشاک عطا کرے گا
سورة الدَّهْر حاشیہ نمبر :16 یہاں صبر بڑے وسیع معنی میں استعمال ہوا ہے ، بلکہ در حقیقت صالح اہل ایمان کی پوری دنیوی زندگی ہی کو صبر کی زندگی قرار دیا گیا ہے ۔ ہوش سنبھالنے یا ایمان لانے کے بعد سے مرتے دم تک کسی شخص کا اپنی ناجائز خواہشوں کو دبانا ، اللہ کی باندھی ہوئی حدوں کی پابندی کرنا ، اللہ کے عائد کیے ہوئے فرائض کو بجا لانا ، اللہ کی خوشنودی کے لیے اپنا وقت ، اپنا مال ، اپنی محنتیں ، اپنی قوتیں اور قابلتیں ، حتی کہ ضرورت پڑنے پر اپنی جان تک قربان کر دینا ، ہر اس لالچ اور ترغیب کو ٹھکرا دینا جو اللہ کی راہ سے ہٹانے کے لیے سامنے آئے ، ہر اس خطرے اور تکلیف کو برداشت کر لینا جو راہ راست پر چلنے میں پیش آئے ، ہر اس فائدے اور لذت سے دست بردار ہو جانا جو حرام طریقوں سے حاصل ہو ، ہر اس نقصان اور رنج اور اذیت کو انگیز کر جانا جو حق پرستی کی وجہ سے پہنچے ، اور یہ سب کچھ اللہ تعالی کے اس وعدے پر اعتماد کرتے ہوئے کرنا کہ اس نیک رویے کے ثمرات اس دنیا میں نہیں بلکہ مرنے کے بعد دوسری زندگی میں ملیں گے ، ایک ایسا طرز عمل ہے جو مومن کی پوری زندگی کو صبر کی زندگی بنا دیتا ہے ۔ یہ ہر وقت کا صبر ہے ، دائمی صبر ہے ۔ ہمہ گیر صبر ہے اور عمر بھر کا صبر ہے ۔ ( مزید تشریح کےلیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد اول ، البقرہ حاشیہ 60 ۔ آل عمرا ، حواشی 13 ، 107 ، 131 ۔ الانعام ، حاشیہ 23 ۔ جلد دوم ، الانفال ، حواشی 37 ، 47 ، یونس ، حاشیہ 9 ۔ ہود ، حاشیہ 11 ۔ الرعد ، حاشیہ 39 ۔ النحل ، حاشیہ 98 ۔ جلد سوم ، مریم ، حاشیہ 40 ۔ الفرقان ، حاشیہ 94 ۔ القصص ، حواشی 75 ، 100 ، العنکبوت ، 97 ۔ جلد چہارم ، لقمان ، حواشی 29 ، 56 ۔ السجدہ ، حاشیہ 37 ۔ الاحزاب ، حاشیہ 58 ۔ الزمر ، حاشیہ 32 ۔ حم السجدہ ، حاشیہ 38 ۔ الشوری ، حاشیہ 53 ) ۔