Surah

Information

Surah # 77 | Verses: 50 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 33 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 48, from Madina
وَاِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتۡؕ‏ ﴿11﴾
اور جب رسولوں کو وقت مقررہ پر لایا جائے گا ۔
و اذا الرسل اقتت
And when the messengers' time has come...
Aur jab rasoolon ko waqat muqarrara per laya jaeyga
اور جب پیغمبروں کے جمع ہونے کا وقت آجائے گا ۔ ( ٤ )
اور جب رسولوں کا وقت آئے ( ف۷ )
اور رسولوں کی حاضری کا وقت آپہنچے گا6
اور جب پیغمبر وقتِ مقررہ پر ( اپنی اپنی اُمتوں پر گواہی کے لئے ) جمع کئے جائیں گے
سورة الْمُرْسَلٰت حاشیہ نمبر :6 قرآن کریم میں متعدد مقامات پر یہ بات بیان کی گئی ہے کہ میدان حشر میں جب نوع انسانی کا مقدمہ پیش ہو گا تو ہر قوم کے رسول کو شہادت کے لیے پیش کیا جائے گا تاکہ وہ اس امر کی گواہی دے کہ اس نے اللہ کا پیغام ان لوگوں تک پہنچا دیا تھا ۔ یہ گمراہوں اور مجرموں کے خلاف اللہ کی سب سے پہلی اور سب سے بڑی حجت ہو گی جس سے یہ ثابت کیا جائے گا کہ وہ اپنی غلط روش کے خود ذمہ دار ہیں ورنہ اللہ تعالی کی طرف سے ان کو خبردار کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی گئی تھی ۔ مثال کے طور پر حسب ذیل مقامات ملاحظہ ہوں: تفہیم القرآن ، جلد دوم ، الاعراف ، آیات 172 ، 173 ۔ حواشی 134 ، 135 ۔ جلد چہارم ، الزمر ، آیت 69 ، حاشیہ 80 ۔ جلد ششم ، الملک ، آیت 8 ، حاشیہ 14 ۔