Surah

Information

Surah # 4 | Verses: 176 | Ruku: 24 | Sajdah: 0 | Chronological # 92 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
اَلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا يُقَاتِلُوۡنَ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ‌‌ ۚ وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا يُقَاتِلُوۡنَ فِىۡ سَبِيۡلِ الطَّاغُوۡتِ فَقَاتِلُوۡۤا اَوۡلِيَآءَ الشَّيۡطٰنِ‌ۚ اِنَّ كَيۡدَ الشَّيۡطٰنِ كَانَ ضَعِيۡفًا‏ ﴿76﴾
جو لوگ ایمان لائے ہیں وہ تو اللہ تعالٰی کی راہ میں جہاد کرتے ہیں اور جن لوگوں نے کفر کیاہے ، وہ اللہ تعالٰی کے سوا اوروں کی راہ میں لڑتے ہیں ۔ پس تم شیطان کے دوستوں سے جنگ کرو ، یقین مانو کہ شیطانی حیلہ ( بالکل بُودا اور ) سخت کمزور ہے ۔
الذين امنوا يقاتلون في سبيل الله و الذين كفروا يقاتلون في سبيل الطاغوت فقاتلوا اولياء الشيطن ان كيد الشيطن كان ضعيفا
Those who believe fight in the cause of Allah , and those who disbelieve fight in the cause of Taghut. So fight against the allies of Satan. Indeed, the plot of Satan has ever been weak.
Jo log eman laye hain woh to Allah Taalaa ki raah mein jihad kertay hain aur jin logon ney kufur kiya hai woh Allah Taalaa kay siwa auron ki raah mein lartay hain. Pus tum shetan kay doston say jang kero! Yaqeen maano kay shetani heela ( bilkul boda aur ) sakht kamzor hai.
جو لوگ ایمان لائے ہوئے ہیں وہ اللہ کے راستے میں لڑتے ہیں ، اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے وہ طاغوت کے راستے میں لڑتے ہیں ۔ لہذا ( اے مسلمانو ) تم شیطان کے دوستوں سے لڑو ۔ ( یاد رکھو کہ ) شیطان کی چالیں درحقیقت کمزور ہیں ۔
ایمان والے اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں ( ف۱۹۰ ) اور کفار شیطان کی راہ میں لڑتے ہیں تو شیطان کے دوستوں سے ( ف۱۹۱ ) لڑو بیشک شیطان کا داؤ کمزور ہے ( ف۱۹۲ )
جن لوگوں نے ایمان کا راستہ اختیار کیا ہے ، وہ اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں جنہوں نے کفر کا راستہ اختیار کیا ہے ، وہ طاغوت کی راہ میں لڑتے ہیں ، 105 پس شیطان کے ساتھیوں سے لڑو اور یقین جانو کہ شیطان کی چالیں حقیقت میں نہایت کمزور ہیں ۔ 106 ؏١۰
جو لوگ ایمان لائے وہ اللہ کی راہ میں ( نیک مقاصد کے لئے ) جنگ کرتے ہیں اورجنہوں نے کفر کیا وہ شیطان کی راہ میں ( طاغوتی مقاصد کے لئے ) جنگ کرتے ہیں ، پس ( اے مؤمنو! ) تم شیطان کے دوستوں ( یعنی شیطانی مشن کے مددگاروں ) سے لڑو ، بیشک شیطان کا داؤ کمزور ہے
سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :105 یہ اللہ کا دو ٹوک فیصلہ ہے ۔ اللہ کی راہ میں اس غرض کے لیے لڑنا کہ زمین پر اللہ کا دین قائم ہو ، یہ اہل ایمان کا کام ہے اور جو واقعی مومن ہے وہ اس کام سے کبھی باز نہ رہے گا ۔ اور طاغوت کی راہ میں اس غرض کے لیے لڑنا کہ خدا کی زمین پر خدا کے باغیوں کا راج ہو ، یہ کافروں کا کام ہے اور کوئی ایمان رکھنے والا آدمی یہ کام نہیں کر سکتا ۔ سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :106 یعنی بظاہر شیطان اور اس کے ساتھی بڑی تیاریوں سے اٹھتے ہیں اور بڑی زبردست چالیں چلتے ہیں ، لیکن اہل ایمان کو نہ ان کی تیاریوں سے خوف زدہ ہونا چاہیے اور نہ ان کی چالوں سے ۔ آخر کار ان کا انجام ناکامی ہے ۔