Surah

Information

Surah # 77 | Verses: 50 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 33 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 48, from Madina
وَلَا يُؤۡذَنُ لَهُمۡ فَيَـعۡتَذِرُوۡنَ‏ ﴿36﴾
نہ انہیں معذرت کی اجازت دی جائے گی ۔
و لا يؤذن لهم فيعتذرون
Nor will it be permitted for them to make an excuse.
Na unhen maazrat ki ijazat di jaeygi
اور نہ انہیں اس بات کی اجازت ہوگی کہ وہ کوئی عذر پیش کرسکیں ۔
اور نہ انہیں اجازت ملے کہ عذر کریں ( ف۲٦ )
اور نہ انہیں موقع دیا جائے گا کہ کوئی عذر پیش کریں20 ۔
اور نہ ہی انہیں اجازت دی جائے گی کہ وہ معذرت کرسکیں
سورة الْمُرْسَلٰت حاشیہ نمبر :20 یہ ان کی آخری حالت ہو گی جو جہنم میں داخلہ کے وقت ان پر طاری ہو گی ۔ اس سے پہلے میدان حشر میں تو یہ لوگ بہت کچھ کہیں گے ۔ بہت سی معذرتیں پیش کریں گے ، ایک دوسرے پر اپنے قصوروں کا الزام ڈال کر خود بے قصور بننے کی کوشش کریں گے ، اپنے گمراہ کرنے والے سرداروں اور پیشواؤں کو گالیاں دیں گے ، حتیٰ کہ بعض لوگ پوری ڈھٹائی کے ساتھ اپنے جرائم کا انکار کر گزریں گے ، جیسا کہ قرآن مجید میں متعدد مقامات پر بیان ہوا ہے ۔ مگر جب تمام شہادتوں سے ان کا مجرم ہونا پوری طرح ثابت کر دیا جائے گا ، اور جب ان کے اپنے ہاتھ پاؤں اور ان کے اعضاء تک ان کے خلاف گواہی دے کر ثبوت جرم میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے ، اور جب بالکل بجا اور برحق طریقے سے عدل و انصاف کے تمام تقاضے پورے کر کے انہیں سزا سنا دی جائے گی تو وہ دم بخود رہ جائیں گے اور ان کے لیے اپنی معذرت میں کچھ کہنے کی گنجائش باقی نہ رہے گی ۔ عذر پیش کرنے کا موقع نہ دینے یا اس کی اجازت نہ دینے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ صفائی کا موقع دیے بغیر ان کے خلاف فیصلہ صادر کر دیا جائے گا ۔ بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کا جرم اس طرح قطعی ناقابل انکار حد تک ثابت کر دیا جائے گا کہ وہ اپنی معذرت میں کچھ نہ کہہ سکیں گے ۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے ہم کہتے ہیں کہ میں نے اس کو بولنے نہیں دیا ، یا میں نے اس کی زبان بند کر دی ، اور اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ میں نے اس پر ایسی حجت تمام کی کہ اس کے لیے زبان کھولنے یا کچھ بولنے کا کوئی موقع باقی نہ رہا ۔