Surah

Information

Surah # 78 | Verses: 40 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 80 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
يَّوۡمَ يُنۡفَخُ فِى الصُّوۡرِ فَتَاۡتُوۡنَ اَفۡوَاجًا ۙ‏ ﴿18﴾
جس دن کہ صور میں پھونکا جائے گا ۔ پھر تم فوج در فوج چلے آؤ گے ۔
يوم ينفخ في الصور فتاتون افواجا
The Day the Horn is blown and you will come forth in multitudes
Jiss din kay sor mein phonka jaey ga phir tum foj der foj chaly ao gay
وہ دن جب صور پھونکا جائے گا تو تم سب فوج در فوج چلے آؤ گے ۔
جس دن صور پھونکا جائے گا ( ف۱۷ ) تو تم چلے آؤ گے ( ف۱۸ ) فوجوں کی فوجیں ،
جس روز صور میں پھونک مار دی جائے گی ، تم فوج در فوج نکل آؤ گے12 ۔
جس دن صور پھونکا جائے گا تو تم گروہ در گروہ ( اﷲ کے حضور ) چلے آؤ گے
سورة النَّبَا حاشیہ نمبر :12 اس سے مراد وہ آخری نفخ صور ہے جس کا آوازہ بلند ہوتے ہی تمام مرے ہوئے انسان یکایک جی اٹھیں گے ، اور تم سے مراد صرف وہی لوگ نہیں ہیں جو اس وقت مخاطب تھے ، بلکہ وہ انسان ہیں جو آغاز آفرینش سے قیامت تک پیدا ہوئے ہوں ( تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد دوم ، ابراہیم ، حاشیہ 57 ۔ جلد سوم ، الحج ، حاشیہ1 ۔ جلد چہارم ، یٰسین ، حواشی 64 ۔ 74 ۔ الزمر ، حاشیہ 79 ) ۔