Surah

Information

Surah # 78 | Verses: 40 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 80 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
اِلَّا حَمِيۡمًا وَّغَسَّاقًا ۙ‏ ﴿25﴾
سوائے گرم پانی اور ( بہتی ) پیپ کے ۔
الا حميما و غساقا
Except scalding water and [foul] purulence -
Siwaey garm pani aur ( beyti ) peep kay
سوائے گرم پانی اور پیپ لہو کے ۔
مگر کھولتا پانی اور دوزخیوں کا جلتا پیپ ،
کچھ ملے گا تو بس گرم پانی اور زخموں کا دھوون16 ،
سوائے کھولتے ہوئے گرم پانی اور ( دوزخیوں کے زخموں سے ) بہتی ہوئی پیپ کے
سورة النَّبَا حاشیہ نمبر :16 اصل میں لفظ غساق استعمال ہوا ہے جس کا اطلاق پیپ ، لہو ، کچ لہو ، اور آنکھوں اور کھالوں سے بننے والی ان تمام رطوبتوں پر ہوتا ہے جو شدید تعذیب کی وجہ سے بہ نکلتی ہوں ۔ اس کے علاوہ یہ لفظ ایسی چیز کے لیے بھی بولا جاتا ہے جس میں سخت تعفن اور سڑاند ہو ۔