Surah

Information

Surah # 80 | Verses: 42 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 24 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
مَّرۡفُوۡعَةٍ مُّطَهَّرَةٍ ۭۙ‏ ﴿14﴾
جو بلند وبالا اور پاک صاف ہیں ۔
مرفوعة مطهرة
Exalted and purified,
Jo buland o bala or pak saf hein
اونچے رتبے والے ہیں ، پاکیزہ ہیں ۔
( ۱٤ ) بلندی والے ( ف۱٤ ) پاکی والے ( ف۱۵ )
بلند مرتبہ ہیں ، پاکیزہ ہیں5 ،
جو نہایت بلند مرتبہ ( اور ) پاکیزہ ہیں
سورة عَبَس حاشیہ نمبر :5 یعنی ہر قسم کی آمیزشوں سے پاک ہیں ۔ ان میں خالص حق کی تعلیم پیش کی گئی ہے ۔ کسی نوعیت کے باطل اور فاسد افکار و نظریات ان میں راہ نہیں پا سکے ہیں ۔ جن گندگیوں سے دنیا کی دوسری مذہبی کتابیں آلودہ کر دی گئی ہیں ان کا کوئی ادنی سا شائبہ بھی ان کے اندر داخل نہیں ہو سکا ہے ۔ انسانی تخیلات ہوں ، یا شیطانی وساوس ، ان سب سے یہ پاک رکھے گئے ہیں ۔