Surah

Information

Surah # 80 | Verses: 42 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 24 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
فَلۡيَنۡظُرِ الۡاِنۡسَانُ اِلٰى طَعَامِهٖۤۙ‏ ﴿24﴾
انسان کو چاہیے کہ اپنے کھانے کو دیکھے ۔
فلينظر الانسان الى طعامه
Then let mankind look at his food -
Insan ko chahye kay apnay khaney ko dekhy
پھر ذرا انسان اپنے کھانے ہی کو دیکھ لے ۔
( ۲٤ ) تو آدمی کو چاہیے اپنے کھانوں کو دیکھے ( ف۲۳ )
پھر ذرا انسان اپنی خوراک کو دیکھے17 ۔
پس انسان کو چاہیے کہ اپنی غذا کی طرف دیکھے ( اور غور کرے )
سورة عَبَس حاشیہ نمبر :17 یعنی جس خوراک کو وہ ایک معمولی چیز سمجھتا ہے ، اس پر ذرا غور کرے کہ یہ آخر پیدا کیسے ہوتی ہے ۔ اگر خدا نے اس کے اسباب فراہم نہ کیے ہوتے تو کیا انسان کے بس میں یہ تھا کہ زمین پر یہ غذا وہ خود پیدا کر لیتا ؟