Surah

Information

Surah ID #80
Total Verses 42 Ayaat
Rukus 1
Sajdah 0
Actual Order #24
Classification Makkan
Revelation Location & Period Early Makkah phase (610-618 AD)
Surah 80: Abasa Ayat #23
كَلَّا لَـمَّا يَقۡضِ مَاۤ اَمَرَهٗؕ‏ ﴿23﴾
No! Man has not yet accomplished what He commanded him.
ہرگز نہیں اس نے اب تک اللہ کے حکم کی بجا آوری نہیں کی ۔

More translations & tafseer

كلا لما يقض ما امره
No! Man has not yet accomplished what He commanded him.
Hergiz nahi unsay ab tak Allah kay hokum ki byja awari nahi ki
ہرگز نہیں ! جس بات کا اللہ نے اسے حکم دیا تھا ، ابھی تک اس نے وہ پوری نہیں کی ۔ ( ٧ )
( ۲۳ ) کوئی نہیں ، اس نے اب تک پورا نہ کیا جو اسے حکم ہوا تھا ( ف۲۲ )
ہرگز نہیں ، اس نے وہ فرض ادا نہیں کیا جس کا اللہ نے اسے حکم دیا تھا16 ۔
یقیناً اس ( نافرمان انسان ) نے وہ ( حق ) پورا نہ کیا جس کا اسے ( اللہ نے ) حکم دیا تھا
سورة عَبَس حاشیہ نمبر :16 حکم سے مراد وہ حکم بھی ہے جو اللہ تعالی نے فطری ہدایت کی صورت میں ہر انسان کے اندر ودیعت کر دیا ہے ۔ وہ حکم بھی جس کی طرف انسان کا اپنا وجود اور زمین سے لے کر آسمان تک کائنات کا ہر ذرہ اور قدرت الہی کا ہر مظہر اشارہ کر رہا ہے اور وہ حکم بھی جو ہر زمانے میں اللہ تعالی نے اپنے انبیاء اور اپنی کتابوں کے ذریعہ سے بھیجا اور ہر دور کے صالحین کے ذریعہ سے پھیلایا ہے ( تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد ششم ، تفسیر سورہ دہر ، حاشیہ 5 ) ۔ اس سلسلہ بیان میں یہ بات اس معنی میں ارشاد فرمائی گئی ہے کہ جو حقائق اوپر کی آیتوں میں بیان ہوئے ہیں ان کی بنا پر فرض تو یہ تھا کہ انسان اپنے خالق کی فرمانبرداری کرتا ، مگر اس نے الٹی نافرمانی کی راہ اختیار کی اور بندہ مخلوق کا جو تقاضا تھا اسے پورا نہ کیا ۔