Surah

Information

Surah # 80 | Verses: 42 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 24 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
ثُمَّ اِذَا شَآءَ اَنۡشَرَهٗؕ‏ ﴿22﴾
پھر جب چاہے گا اسے زندہ کر دے گا ۔
ثم اذا شاء انشره
Then when He wills, He will resurrect him.
Phir jab chaey ga zinda ker day ga
پھر جب چاہے گا اسے دوربارہ اٹھا کر کھڑا کردے گا ۔
( ۲۲ ) پھر جب چاہا اسے باہر نکالا ( ف۲۱ )
پھر جب چاہے وہ اسے دوبارہ اٹھا کھڑا کرے15 ۔
پھر جب وہ چاہے گا اسے ( دوبارہ زندہ کر کے ) کھڑا کرے گا
سورة عَبَس حاشیہ نمبر :15 یعنی اس کی یہ مجال بھی نہیں ہے کہ خالق جب اسے موت کے بعد دوبارہ زندہ کر کے اٹھانا چاہے تو یہ اٹھنے سے انکار کر سکے ۔ پہلے جب اسے پیدا کیا گیا تھا تو اس سے پوچھ کر پیدا نہیں کیا گیا تھا ۔ اس سے رائے نہیں لی گئی تھی کہ تو پیدا ہونا چاہتا ہے یا نہیں ۔ یہ انکار بھی کر دیتا تو پیدا ہو کر رہتا ۔ اسی طرح اب دوبارہ پیدائش بھی اس کی مرضی پر موقوف نہیں ہے کہ یہ مر کر اٹھنا چاہے تو اٹھے اور اٹھنے سے انکار کر دے تو نہ اٹھے ۔ خالق کی مرضی کے آگے اس معاملہ میں بھی یہ قطعی بے بس ہے ۔ جب بھی وہ چاہے گا اسے ا ٹھا کھڑا کرے گا اور اس کو اٹھنا ہو گا ، خواہ یہ راضی ہو یا نہ ہو ۔