Surah

Information

Surah # 80 | Verses: 42 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 24 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
ثُمَّ اَمَاتَهٗ فَاَقۡبَرَهٗۙ‏ ﴿21﴾
پھر اسے موت دی اور پھر قبر میں دفن کیا ۔
ثم اماته فاقبره
Then He causes his death and provides a grave for him.
Phir usy mot di aur phir qabar mein dafan kiya
پھر اسے موت دی ، اور قبر میں پہنچا دیا ۔
( ۲۱ ) پھر اسے موت دی پھر قبر میں رکھوایا ( ف۲۰ )
پھر اسے موت دی اور قبر میں پہنچایا14 ۔
پھر اسے موت دی ، پھر اسے قبر میں ( دفن ) کر دیا گیا
سورة عَبَس حاشیہ نمبر :14 یعنی اپنی پیدائش اور اپنی تقدیر کے معاملہ ہی میں نہیں بلکہ اپنی موت کے معاملہ میں بھی یہ اپنے خالق کے آگے بالکل بے بس ہے ، نہ اپنے اختیار سے پیدا ہو سکتا ہے ، نہ اپنے اختیار سے مر سکتا ہے ، اور نہ اپنی موت کو ایک لمحہ کے لیے بھی ٹال سکتا ہے ۔ جس وقت ، جہاں ، جس حال میں بھی اس کی موت کا فیصلہ کر دیا گیا ہے اسی وقت ، اسی جگہ اور اسی حال میں یہ مر کر رہتا ہے ، اور جس نوعیت کی قبر بھی اس کے لیے طے کر دی گئی ہے اسی نوعیت کی قبر میں ودیعت ہو جاتا ہے ، خواہ وہ زمین کا پیٹ ہو ، یا سمندر کی گہرائیاں ، یا آگ کا الاؤ ، یا کسی درندے کا معدہ انسان خود تو درکنار ، ساری دنیا مل کر بھی اگر چاہے تو کسی شخص کے معاملہ میں خالق کے اس فیصلے کو بدل نہیں سکتی ۔