Surah

Information

Surah # 80 | Verses: 42 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 24 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
ثُمَّ السَّبِيۡلَ يَسَّرَهٗۙ‏ ﴿20﴾
پھر اس کے لئے راستہ آسان کیا ۔
ثم السبيل يسره
Then He eased the way for him;
Phir us kay liey rasta asan kiya
پھر اس کے لیے راستہ بھی آسان بنا دیا ۔ ( ٦ )
( ۲۰ ) پھر اسے راستہ آسان کیا ( ف۱۹ )
پھر اس کے لیے زندگی کی راہ آسان کی13 ،
پھر ( تشکیل ، ارتقاء اور تکمیل کے بعد بطنِ مادر سے نکلنے کی ) راہ اس کے لئے آسان فرما دی
سورة عَبَس حاشیہ نمبر :13 یعنی دنیا میں وہ تمام اسباب و وسائل فراہم کیے جن سے یہ کام لے سکے ، ورنہ اس کے جسم اور ذہن کی ساری قوتیں بےکار ثابت ہوتیں اگر خالق نے ان کو استعمال کرنے کے لیے زمین پر یہ سرو سامان مہیا نہ کر دیا ہوتا اور یہ امکانات پیدا نہ کر دیے ہوتے ۔ مزید براں خالق نے اس کو یہ موقع بھی دے دیا کہ اپنے لیے خیر یا شر ، شکر یا کفر ، طاعت یا عصیان کی جو راہ بھی یہ اختیار کرنا چاہے کر سکے ، اس نے دونوں راستے اس کے سامنے کھول کر رکھ دیے اور ہر راہ اس کے لیے ہموار کر دی کہ جس پر بھی یہ چلنا چاہے چلے ۔