Surah

Information

Surah # 84 | Verses: 25 | Ruku: 1 | Sajdah: 1 | Chronological # 83 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَاَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡۙ‏ ﴿2﴾
اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گا اوراسی کے لائق وہ ہے ۔
و اذنت لربها و حقت
And has responded to its Lord and was obligated [to do so]
Aur apney rab kay hokum per kan lagaey ga aur issi kay laiq wo hay
اور وہ اپنے پروردگار کا حکم سن کر مان لے گا ، اور اس پر لازم ہے یہی کرے ۔
( ۲ ) اور اپنے رب کا حکم سنے ( ف۳ ) اور اسے سزاوار ہی یہ ہے ،
اور اپنے رب کے فرمان کی تعمیل کرے1 گا اور اس کے لیے حق یہی ہے ﴿کہ اپنے رب کا حکم مانے﴾ ۔
اور اپنے رب کا حکمِ ( اِنشقاق ) بجا لائیں گے اور ( یہی تعمیلِ اَمر ) اُس کے لائق ہے
سورة الْاِنْشِقَاق حاشیہ نمبر :1 اصل میں اذنت لربھا کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں جن کے لفظی معنی ہیں وہ اپنے رب کا حکم سنے گا ۔ لیکن عربی زبان میں محاورے کے طور پر اذن لہ کے معنی صرف یہی نہیں ہوتے کہ اس نے حکم سنا بلکہ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس نے حکم سن کر ایک تابع فرمان کی طرح اس کی تعمیل کی اور ذرا سر تابی نہ کی ۔