Surah

Information

Surah # 86 | Verses: 17 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 36 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
اِنۡ كُلُّ نَفۡسٍ لَّمَّا عَلَيۡهَا حَافِظٌؕ‏ ﴿4﴾
کوئی ایسا نہیں جس پر نگہبا ن فرشتہ نہ ہو ۔
ان كل نفس لما عليها حافظ
There is no soul but that it has over it a protector.
Koi asa nahi jis per nigheban farishta na ho
کہ کوئی جان ایسی نہیں ہے جس کی کوئی نگرانی کرنے والا موجود نہ ہو ۔
( ٤ ) کوئی جان نہیں جس پر نگہبان نہ ہو ( ف۳ )
کوئی جان ایسی نہیں ہے جس کے اوپر کوئی نگہبان نہ ہو1 ۔
کوئی شخص ایسا نہیں جس پر ایک نگہبان ( مقرر ) نہیں ہے
سورة الطَّارِق حاشیہ نمبر :1 نگہبان سے مراد خود اللہ تعالی کی ذات ہے جو زمین و آسمان کی ہر چھوٹی بڑی مخلوق کی دیکھ بھال اور حفاظت کر رہی ہے جس کے وجود میں لانے سے ہر شے وجود میں آئی ہے جس کے باقی رکھنے سے ہر شے باقی ہے ، جس کے سنبھالنے سے ہر شے اپنی جگہ سنبھلی ہوئی ہے ، اور جس نے ہر چیز کو اس کی ضروریات بہم پہنچانے اور اسے ایک مدت مقررہ تک آفات سے بچانے کا ذمہ لے رکھا ہے ۔ اس بات پر آسمان کی اور رات کی تاریکی میں نمودار ہونے والے ہر تارے اور سیارے کی قسم کھائی گئی ہے ۔ ( النجم الثاقب کا لفظ اگرچہ لغت کے اعتبار سے واحد ہے ، لیکن مراد اس سے ایک ہی تارا نہیں ہو تا بلکہ تاروں کی جنس ہے ) ۔ یہ قسم اس معنی میں ہے کہ رات کو آسمان میں یہ بے حدو حساب تارے اور سیارے جو چمکتے ہوئے نظر آتے ہیں ان میں سے ہر ایک کا وجود اس امر کی شہادت دے رہا ہے کہ کوئی ہے جس نے اسے بنایا ہے ، روشن کیا ہے ، فضا میں معلق رکھ چھوڑا ہے ، اور اس طرح اس کی حفاظت و نگہبانی کر رہا ہے کہ نہ وہ اپنے مقام سے گرتا ہے ، نہ بے شمار تاروں کی گردش کے دوران میں وہ کسی سے ٹکراتا ہے اور نہ کوئی دوسرا تارا اس سے ٹکراتا ہے ۔