Surah

Information

Surah # 87 | Verses: 19 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 8 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
ثُمَّ لَا يَمُوۡتُ فِيۡهَا وَلَا يَحۡيٰىؕ‏ ﴿13﴾
جہاں پھر نہ وہ مرے گا نہ جئیے گا ( بلکہ حالت نزع میں پڑا رہے گا ) ۔
ثم لا يموت فيها و لا يحيى
Neither dying therein nor living.
Jahan phir won a mary ga jnajeiy ga ( balky halat e nazah mein para rahy ga )
پھر اس آگ میں نہ مرے گا اور نہ جیے گا ۔ ( ٥ )
( ۱۳ ) پھر نہ اس میں مرے ( ف۱۳ ) اور نہ جیے ( ف۱٤ )
پھر نہ اس میں مرے گا اور نہ جیے12 گا ۔
پھر وہ اس میں نہ مرے گا اور نہ جیئے گا
سورة الْاَعْلٰی حاشیہ نمبر :12 یعنی نہ اسے موت ہی آئے گی کہ عذاب سے چھوٹ جائے ، اور نہ جینے کی طرح جیے گا کہ زندگی کا کوئی لطف اسے حاصل ہو ۔ یہ سزا ان لوگوں کے لیے ہے جو سرے سے اللہ اور اس کے رسول کی نصیحت کو قبول ہی نہ کریں اور مرتے دم تک کفر و شرک یا دہریت پر قائم رہیں ۔ رہے وہ لوگ جو دل میں ایمان رکھتے ہوں مگر اپنے برے اعمال کی بنا پر جہنم میں ڈالے جائیں تو ان کے متعلق احادیث میں آیا ہے کہ جب وہ اپنی سزا بھگت لیں گے تو اللہ تعالی انہیں موت دے دے گا ، پھر ان کے حق میں شفاعت قبول کی جائے گی اور ان کی جلی ہوئی لاشیں جنت کی نہروں پر لا کر ڈالی جائیں گی اور اہل جنت سے کہا جائے گا کہ ان پر پانی ڈالو اور اس پانی سے وہ اس طرح جی اٹھیں گے جیسے نباتات پانی پڑنے سے ا گ آتی ہیں ۔ یہ مضمون رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مسلم میں حضرت ابو سعید خدری اور بزار میں حضرت ابو ہریرہ کے حوالہ سے منقول ہوا ہے ۔