Surah

Information

Surah # 88 | Verses: 26 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 68 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
لِّسَعۡيِهَا رَاضِيَةٌ ۙ‏ ﴿9﴾
اپنی کوشش پر خوش ہونگے ۔
لسعيها راضية
With their effort [they are] satisfied
Apni koshish per khush hongy
۔ ( دنیا میں ) اپنی کی ہوئی محنت کی وجہ سے پوری طرح مطمئن ۔
( ۹ ) اپنی کوشش پر راضی ( ف۸ )
اپنی کار گزاری پر خوش ہوں گے4 ،
اپنی ( نیک ) کاوشوں کے باعث خوش و خرم ہوں گے
سورة الْغَاشِیَة حاشیہ نمبر :4 یعنی دنیا میں جو سعی و عمل کر کے وہ آئے ہوں گے اس کے بہترین نتائج آخرت میں دیکھ کر خوش ہو جائیں گے ۔ انہیں اطمینان ہو جائے گا کہ دنیا میں ایمان اور صلاح و تقوی کی زندگی اختیار کر کے انہوں نے نفس اور اس کی خواہشات کی جو قربانیاں کیں ، فرائض کو ادا کرنے میں جو تکلیفیں اٹھائیں ، احکام الہی کی اطاعت میں جو زحمتیں برداشت کیں ، معصیتوں سے بچنے کی کوشش میں جو نقصانات اٹھائے اور جن فائدوں اور لذتوں سے اپنے آپ کو محروم کر لیا یہ سب کچھ فی الواقع بڑے نفع کا سودا تھا ۔