Surah

Information

Surah # 89 | Verses: 30 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 10 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
ارۡجِعِىۡۤ اِلٰى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرۡضِيَّةً‌ ۚ‏ ﴿28﴾
تو اپنے رب کی طرف لوٹ چل اس طرح کہ تو اس سے راضی وہ تجھ سے خوش ۔
ارجعي الى ربك راضية مرضية
Return to your Lord, well-pleased and pleasing [to Him],
To apney rab ki taraf loot chal is tarah kay to issy razi wo tujh say khush
اپنے پروردگار کی طرف اس طرح لوٹ کر آجا کہ تو اس سے راضی ہو ، اور وہ تجھ سے راضی ۔
( ۲۸ ) اپنے رب کی طرف واپس ہو یوں کہ تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی ،
چل اپنے رب کی طرف19 اس حال میں کہ تو ﴿اپنے انجام نیک سے﴾ خوش﴿ اور اپنے رب کے نزدیک﴾ پسندیدہ ہے ۔
تو اپنے رب کی طرف اس حال میں لوٹ آکہ تو اس کی رضا کا طالب بھی ہو اور اس کی رضا کا مطلوب بھی ( گویا اس کی رضا تیری مطلوب ہو اور تیری رضا اس کی مطلوب )
سورة الْفَجْر حاشیہ نمبر :19 یہ بات اس سے موت کے وقت بھی کہی جائے گی ، قیامت کے روز جب وہ دوبارہ اٹھ کر میدان حشر کی طرف چلے گا اس وقت بھی کہی جائے گی ، اور جب اللہ کی عدالت میں پیشی کا موقع آئے گا اس وقت بھی کہی جائے گی ہر مرحلے پر اسے اطمینان دلایا جائے گا کہ وہ اللہ کی رحمت کی طرف جا رہا ہے ۔