Surah

Information

Surah # 90 | Verses: 20 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 35 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
اَيَحۡسَبُ اَنۡ لَّمۡ يَرَهٗۤ اَحَدٌ ؕ‏ ﴿7﴾
کیا ( یوں ) سمجھتا ہے کہ کسی نے اسے دیکھا ( ہی ) نہیں؟
ايحسب ان لم يره احد
Does he think that no one has seen him?
kiya ( yun ) samjhta hy ky kisi nay ussy dekha ( hi ) nahi?
کیا وہ یہ سمجھتا ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں؟ ( ٥ )
( ۷ ) کیا آدمی یہ سمجھتا ہے کہ اسے کسی نے نہ دیکھا ( ف۸ )
کیا وہ سمجھتا ہے کہ کسی نے اس کو نہیں دیکھا8؟
کیا وہ یہ خیال کرتا ہے کہ اسے ( یہ فضول خرچیاں کرتے ہوئے ) کسی نے نہیں دیکھا
سورة الْبَلَد حاشیہ نمبر :8 یعنی کیا یہ فخر جتانے والا یہ نہیں سمجھتا کہ اوپر کوئی خدا بھی ہے جو دیکھ رہا ہے کہ کن ذرائع سے اس نے یہ دولت حاصل کی ، کن کاموں میں اسے کھپایا ، اور کس نیت ، کن اغراض اور کن مقاصد کے لیے اس نے یہ سارے کام کیے؟ کیا وہ سمجھتا ہے کہ خدا کے ہاں اس فضول خرچی ، اس شہرت طلبی اور اس تفاخر کی کوئی قدر ہو گی؟ کیا اس کا خیال ہے کہ دنیا کی طرح خدا بھی اس سے دھوکا کھا جائے گا ؟