Surah

Information

Surah # 4 | Verses: 176 | Ruku: 24 | Sajdah: 0 | Chronological # 92 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَلِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ‌ؕ وَكَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَىۡءٍ مُّحِيۡـطًا‏ ﴿126﴾
آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ ہی کا ہے اور اللہ تعالٰی ہرچیز کو گھیرنے والا ہے ۔
و لله ما في السموت و ما في الارض و كان الله بكل شيء محيطا
And to Allah belongs whatever is in the heavens and whatever is on the earth. And ever is Allah , of all things, encompassing.
Aasamanon aur zamin mein jo kuch hai sab Allah hi ka hai aur Allah Taalaa her cheez ko gherney wala hai.
اور آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ ہی کا ہے ، اور اللہ نے ہر چیز کو ( اپنی قدرت کے ) احاطے میں لیا ہوا ہے ۔
اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ، اور ہر چیز پر اللہ کا قابو ہے ( ف۳۲۳ )
آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ کا ہے 150 اور اللہ ہر چیز پر محیط ہے ۔ 151 ؏ ١۸
اور ( سب ) اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے اور اللہ ہر چیز کا احاطہ فرمائے ہوئے ہے
سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :150 یعنی اللہ کے آگے سر تسلیم خم کر دینا اور خود سری و خود مختاری سے باز آجانا اس لیے بہترین طریقہ ہے کہ یہ حقیقت کے عین مطابق ہے ۔ جب اللہ زمین و آسمان کا اور ان ساری چیزوں کا مالک ہے جو زمین و آسمان میں ہیں تو انسان کے لیے صحیح رویہ یہی ہے کہ اس کی بندگی و اطاعت پر راضی ہو جائے اور سر کشی چھوڑ دے ۔ سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :151 یعنی اگر انسان اللہ کے آگے سر تسلیم خم نہ کرے اور سرکشی سے باز نہ آئے تو وہ اللہ کی گرفت سے بچ کر کہیں بھاگ نہیں سکتا ، اللہ کی قدرت اس کو ہر طرف سے گھیرے ہوئے ہے ۔