Surah

Information

Surah # 101 | Verses: 11 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 30 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
فَاُمُّهٗ هَاوِيَةٌ ؕ‏ ﴿9﴾
اس کا ٹھکانا ہاویہ ہے ۔
فامه هاوية
His refuge will be an abyss.
uss ka thikana Laaviya hai
تو اس کا ٹھکانا ایک گہرا گڑھا ہوگا ۔
( ۹ ) وہ نیچا دکھانے والی گود میں ہے ( ف۸ )
اس کی جائے قرار گہری کھائی ہوگی ۔ 5
تو اس کا ٹھکانا ہاویہ ( جہنم کا گڑھا ) ہوگا
سورة القارعہ حاشیہ نمبر : 5 اصل الفاظ ہیں اُمُّهٗ هَاوِيَةٌ اس کی ماں ھاویہ ہوگی ھاویہ ھوی سے ہے جس کے معنی اونچی جگہ سے نیچی جگہ گرنے کے ہیں ، اور ھاویہ اس گہرے گڑھے کے لیے بولا جاتا ہے جس میں کوئی چیز گرے ۔ جہنم کو ھاویہ کے نام سے اس لیے موسوم کیا گیا ہے کہ وہ بہت عمیق ہوگی اور اہل جہنم اس میں اوپر سے پھینکے جائیں گے ۔ رہا یہ ارشاد کہ اس کی ماں جہنم ہوگی ، اس کا مطلب یہ ہے کہ جس طرح ماں کی گود بچے کا ٹھکانا ہوتی ہے ، اسی طرح آخرت میں اہل جہنم کے لیے جہنم کے سوا کوئی ٹھکانا نہ ہوگا ۔