Surah

Information

Surah # 4 | Verses: 176 | Ruku: 24 | Sajdah: 0 | Chronological # 92 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَاِنۡ يَّتَفَرَّقَا يُغۡنِ اللّٰهُ كُلًّا مِّنۡ سَعَتِهٖ‌ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ وَاسِعًا حَكِيۡمًا‏ ﴿130﴾
اور اگر میاں بیوی جدا ہو جائیں تو اللہ تعالٰی اپنی وسعت سے ہر ایک کو بے نیاز کر دے گا ، اللہ تعالٰی وسعت والا حکمت والا ہے ۔
و ان يتفرقا يغن الله كلا من سعته و كان الله واسعا حكيما
But if they separate [by divorce], Allah will enrich each [of them] from His abundance. And ever is Allah Encompassing and Wise.
Aur agar miyan biwi huda hojayen to Allah Taalaa apni wusat say her aik ko bey niaz ker dey ga Allah Taalaa wusat wala hikmat wala hai.
اور اگر دونوں جدا ہو ہی جائیں تو اللہ اپنی ( قدرت اور رحمت کی ) وسعت سے دونوں کو ( ایک دوسرے کی حاجت سے ) بے نیاز کردے گا ۔ ( ٧٩ ) اللہ بڑی وسعتوں والا ، بڑی حکمت والا ہے ۔
اور اگر وہ دونوں ( ف۳۳٦ ) جدا ہوجائیں تو اللہ اپنی کشائش سے تم میں ہر ایک کو دوسرے سے بےنیاز کردے گا ( ف۳۳۷ ) اور اللہ کشائش والا حکمت والا ہے ،
لیکن اگر زوجین ایک دوسرے سے الگ ہی ہو جائیں تو اللہ اپنی وسیع قدرت سے ہر ایک کو دوسرے کی محتاجی سے بے نیاز کر دے گا ۔ اللہ کا دامن بہت کشادہ ہے اور وہ دانا و بینا ہے ۔
اور اگر دونوں ( میاں بیوی ) جدا ہو جائیں تواللہ ہر ایک کو اپنی کشائش سے ( ایک دوسرے سے ) بے نیاز کر دے گا اور اللہ بڑی وسعت والا بڑی حکمت والا ہے