Surah

Information

Surah # 105 | Verses: 5 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 19 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
فَجَعَلَهُمۡ كَعَصۡفٍ مَّاۡكُوۡلٍ‏ ﴿5﴾
پس انہیں کھائے ہوئے بھوسے کی طرح کر دیا ۔
فجعلهم كعصف ماكول
And He made them like eaten straw.
Pus unhein khaye huye bhoosy ki tarah kerdiya.
چنانچہ انہیں ایسا کر ڈالا جیسے کھایا ہوا بھوسا ۔
( ۵ ) تو انہیں کر ڈالا جیسے کھائی کھیتی کی پتی ( بھوسہ ) ( ف۵ )
پھر ان کا یہ حال کر دیا جیسے جانوروں کا کھایا ہوا بھوسا ۔ 7 ؏١
پھر ( اﷲ نے ) ان کو کھائے ہوئے بھوسے کی طرح ( پامال ) کر دیا
سورة الفیل حاشیہ نمبر : 7 اصل الفاظ ہیں كَعَصْفٍ مَّاْكُوْلٍ ، عصف کا لفظ سورہ رحمان آیت 12 میں آیا ہے ۔ ذُو الْعَصْفِ وَالرَّيْحَانُ اور غلہ بھوسے اور دانے والا ۔ اس سے معلوم ہوا کہ عصف کے معنی اس چھلکے کے ہیں جو غلے کے دانوں پر ہوتا ہے اور جسے کسان دانے نکال کر پھینک دیتے ہیں ، پھر جانور اسے کھاتے بھی ہیں ، اور کچھ ان کے چبانے کے دوران میں گرتا بھی جاتا ہے ، اور کچھ ان کے پاؤں تلے روندا بھی جاتا ہے ۔