Surah

Information

Surah ID #106
Total Verses 4 Ayaat
Rukus 1
Sajdah 0
Actual Order #29
Classification Makkan
Revelation Location & Period Early Makkah phase (610-618 AD)
Surah 106: Quraysh Ayat #3
فَلۡيَـعۡبُدُوۡا رَبَّ هٰذَا الۡبَيۡتِۙ‏ ﴿3﴾
Let them worship the Lord of this House,
پس انہیں چاہیے کہ اسی گھر کے رب کی عبادت کرتے رہیں ۔

More translations & tafseer

فليعبدوا رب هذا البيت
Let them worship the Lord of this House,
Pus unhen chahey kay issi gher kay rab ki ibadat kerty rahen.
اس لیے انہیں چاہیے کہ وہ اس گھر کے مالک کی عبادت کریں ۔
( ۳ ) تو انہیں چاہیے اس گھر کے ( ف۳ ) رب کی بندگی کریں ،
لہذا ان کو چاہیے کہ اس گھر کے رب کی عبادت کریں 3
پس انہیں چاہئے کہ اس گھر ( خانہ کعبہ ) کے رب کی عبادت کریں ( تاکہ اس کی شکر گزاری ہو )
سورة القریش حاشیہ نمبر : 3 اس گھر سے مراد خانہ کعبہ ہے اور اللہ تعالی کے ارشاد کا مطلب یہ ہے کہ قریش کو یہ نعمت اسی گھر کی بدولت حاصل ہوئی ہے ، اور وہ خود مانتے ہیں کہ وہ 360 بت اس کے رب نہیں ہیں جن کی یہ پوجا کر رہے ہیں ، بلکہ صرف اللہ ہی اس کا رب ہے ۔ اسی نے ان کو اصحاب فیل کے حملے سے بچایا ۔ اسی سے انہوں نے ابرھہ کی فوج کے مقابلے میں مدد کی دعا کی تھی ۔ اس کے گھر کی پناہ میں آنے سے پہلے جب وہ عرب میں منتشر تھے تو ان کی کوئی حیثیت نہ تھی ۔ عرب کے عام قبائل کی طرح وہ بھی ایک نسل کے بکھرے ہوئے گروہ تھے ۔ مگر جب وہ مکہ میں اس گھر کے گرد جمع ہوئے اور اس کی خدمت انجام دینے لگے تو سارے عرب میں محترم ہوگئے ۔ اور ہر طرف ان کے تجارتی قافلے بے خوف و خطر آنے جانے لگے ۔ پس انہیں جو کچھ بھی نصیب ہوا ہے اس گھر کے رب کی بدولت نصیب ہوا ہے ، اس لیے اسی کی ان کو عبادت کرنی چاہیے ۔