Surah

Information

Surah # 106 | Verses: 4 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 29 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
اٖلٰفِهِمۡ رِحۡلَةَ الشِّتَآءِ وَالصَّيۡفِ‌ۚ‏ ﴿2﴾
۔ ( یعنی ) انہیں جاڑے اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کے لئے ۔ ( اس کے شکریہ میں )
الفهم رحلة الشتاء و الصيف
Their accustomed security [in] the caravan of winter and summer -
( yanni ) unhen jary aur garmi kay safar say manoos kerney kay liey. ( uskay shukriey main ) .
یعنی وہ سردی اور گرمی کے موسموں میں ( یمن اور شام کے ) سفر کرنے کے عادی ہیں ۔ ( ١ )
( ۲ ) ان کے جاڑے اور گرمی دونوں کے کوچ میں میل دلایا ( رغبت دلائی )
﴿ یعنی﴾ جاڑے اور گرمی کے سفروں سے مانوس ، 2
انہیں سردیوں اور گرمیوں کے ( تجارتی ) سفر سے مانوس کر دیا
سورة القریش حاشیہ نمبر : 2 گرمی اور جاڑے کے سفروں سے مرادیہ ہے کہ گرمی کے زمانے میں قریش کے تجارتی سفر شام و فلسطین کی طرف ہوتے تھے ، کیونکہ وہ ٹھنڈے علاقے ہیں ، اور جاڑے کے زمانے میں وہ جنوب عرب کی طرف ہوتے تھے ، کیونکہ وہ گرم علاقے ہیں ۔