Surah

Information

Surah # 110 | Verses: 3 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 114 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD).Revealed at Mina on Last Hajj, but regarded as Madinan sura
وَرَاَيۡتَ النَّاسَ يَدۡخُلُوۡنَ فِىۡ دِيۡنِ اللّٰهِ اَفۡوَاجًا ۙ‏ ﴿2﴾
اور تو لوگوں کو اللہ کے دین میں جوق در جوق آتا دیکھ لے ۔
و رايت الناس يدخلون في دين الله افواجا
And you see the people entering into the religion of Allah in multitudes,
Aur tu logon ko ALLAH kay deen mein jok dar jok aata dekh lay.
اور تم لوگوں کو دیکھ لو کہ وہ فوج در فوج اللہ کے دین میں داخل ہورہے ہیں ۔
( ۲ ) اور لوگوں کو تم دیکھو کہ اللہ کے دین میں فوج فوج داخل ہوتے ہیں ( ف۳ )
اور ﴿اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ﴾ تم دیکھ لو کہ لوگ فوج در فوج اللہ کے دین میں داخل ہو رہے ہیں 2
اور آپ لوگوں کو دیکھ لیں ( کہ ) وہ اﷲ کے دین میں جوق دَر جوق داخل ہو رہے ہیں
سورة النصر حاشیہ نمبر : 2 یعنی وہ زمانہ رخصت ہوجائے جب ایک ایک دو دو کر کے لوگ اسلام میں داخل ہوتے تھے اور وہ وقت آجائے جب پورے پورے قبیلے ، اور بڑے بڑے علاقوں کے باشندے کسی جنگ اور کسی مزاحمت کے بغیر از خود مسلمان ہونے لگیں ۔ یہ کیفیت 9 ھ کے آغاز سے رونما ہونی شروع ہوئی جس کی وجہ سے اس سال کو سال وفود کہا جاتا ہے ۔ عرب کے گوشے گوشے سے وفد پر وفد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہونے لگے اور اسلام قبول کر کے آپ کے دست مبارک پر بیعت کرنے لگے ۔ یہاں تک کہ 10 ھ میں جب حضور حجۃ الوداع کے لیے تشریف لے گئے اس وقت پورا عرب اسلام کے زیر نگیں ہوچکا تھا اور ملک میں کوئی مشرک باقی نہ رہا تھا ۔