Surah

Information

Surah # 4 | Verses: 176 | Ruku: 24 | Sajdah: 0 | Chronological # 92 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
ۨالَّذِيۡنَ يَتَّخِذُوۡنَ الۡـكٰفِرِيۡنَ اَوۡلِيَآءَ مِنۡ دُوۡنِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‌ ؕ اَيَبۡتَغُوۡنَ عِنۡدَهُمُ الۡعِزَّةَ فَاِنَّ الۡعِزَّةَ لِلّٰهِ جَمِيۡعًا ؕ‏ ﴿139﴾
جن کی یہ حالت ہے کہ مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بناتے پھرتے ہیں ، کیا ان کے پاس عزت کی تلاش میں جاتے ہیں؟ ( تو یاد رکھیں کہ ) عزت تو ساری کی ساری اللہ تعالٰی کے قبضہ میں ہے ۔
الذين يتخذون الكفرين اولياء من دون المؤمنين ايبتغون عندهم العزة فان العزة لله جميعا
Those who take disbelievers as allies instead of the believers. Do they seek with them honor [through power]? But indeed, honor belongs to Allah entirely.
Jin ki yeh halat hai kay musalmanon ko chor ker kafiron ko dost banatay phirtay hain kiya unn kay pass izzat ki talash mein jatay hain? ( to yaad rakhen kay ) izzat to sari ki sari Allah Taalaa kay qabzay mein hai.
وہ منافق جو مسلمانوں کے بجائے کافروں کو دوست بناتے ہیں ، کیا وہ ان کے پاس عزت تلاش کر رہے ہیں؟ حالانکہ عزت تو ساری کی ساری اللہ ہی کی ہے ۔
وہ جو مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بناتے ہیں ( ف۳۵۲ ) کیا ان کے پاس عزت ڈھونڈتے ہیں تو عزت تو ساری اللہ کے لیے ہے ( ف۳۵۳ )
کیا یہ لوگ عزت کی طلب میں ان کے پاس جاتے ہیں ؟ 169 حالانکہ عزت تو ساری کی ساری اللہ ہی کے لیے ہے ۔
۔ ( یہ ) ایسے لوگ ( ہیں ) جو مسلمانوں کی بجائے کافروں کو دوست بناتے ہیں ، کیا یہ ان کے پاس عزت تلاش کرتے ہیں؟ پس عزت تو ساری اللہ ( تعالٰی ) کے لئے ہے
سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :169 “عزت” کا مفہوم عربی زبان میں اردو کی بہ نسبت زیادہ وسیع ہے ۔ اردو میں عزت محض احترام اور قدر و منزلت کے معنی میں آتا ہے ۔ مگر عربی میں عزت کا مفہوم یہ ہے کہ کسی شخص کو ایسی بلند اور محفوظ حیثیت حاصل ہو جائے کہ کوئی اس کا کچھ نہ بگاڑ سکے ۔ دوسرے الفاظ میں لفظ عزت“ناقابل ہتک حرمت” کا ہم معنی ہے ۔