Surah

Information

Surah # 4 | Verses: 176 | Ruku: 24 | Sajdah: 0 | Chronological # 92 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
اِلَّا الَّذِيۡنَ تَابُوۡا وَاَصۡلَحُوۡا وَاعۡتَصَمُوۡا بِاللّٰهِ وَاَخۡلَصُوۡا دِيۡنَهُمۡ لِلّٰهِ فَاُولٰٓٮِٕكَ مَعَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‌ ؕ وَسَوۡفَ يُـؤۡتِ اللّٰهُ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ اَجۡرًا عَظِيۡمًا‏ ﴿146﴾
ہاں جو توبہ کرلیں اور اصلاح کرلیں اور اللہ تعالٰی پر کامل یقین رکھیں اور خالص اللہ ہی کے لئے دینداری کریں تو یہ لوگ مومنوں کے ساتھ ہیں ، اللہ تعالٰی مومنوں کو بہت بڑا اجر دے گا ۔
الا الذين تابوا و اصلحوا و اعتصموا بالله و اخلصوا دينهم لله فاولىك مع المؤمنين و سوف يؤت الله المؤمنين اجرا عظيما
Except for those who repent, correct themselves, hold fast to Allah , and are sincere in their religion for Allah , for those will be with the believers. And Allah is going to give the believers a great reward.
Haan jo tauba ker len aur islaah ker len aur Allah Taalaa per kaamil yaqeen rakhen aur khalid Allah hi kay liye deen daari keren to yeh log mominon kay sath hain Allah Taalaa mominon ko boht bara ajar dey ga.
البتہ جو لوگ توبہ کرلیں گے ، اپنی اصلاح کرلیں گے ، اللہ کا سہارا مضبوطی سے تھام لیں گے اور اپنے دین کو خالص اللہ کے لیے بنا لیں گے تو ایسے لوگ مومنوں کے ساتھ شامل ہوجائیں گے ، اور اللہ مومنوں کو ضرور اجر عظیم عطا کرے گا ۔
مگر وہ جنہوں نے توبہ کی ( ف۳۷۲ ) اور سنورے اور اللہ کی رسی مضبوط تھامی اور اپنا دین خالص اللہ کے لئے کرلیا تو یہ مسلمانوں کے ساتھ ہیں ( ف۳۷۳ ) اور عنقریب اللہ مسلمانوں کو بڑا ثواب دے گا ،
البتہ جو ان میں سے تائب ہو جائیں اور اپنے طرزِ عمل کی اصلاح کرلیں اور اللہ کا دامن تھام لیں اور اپنے دین کو اللہ کے لیے خالص کر دیں ، 174 ایسے لوگ مومنوں کے ساتھ ہیں اور اللہ مومنوں کو ضرور اجرِ عظیم عطا فرمائے گا ۔
مگر وہ لوگ جنہوں نے توبہ کر لی وہ سنور گئے اورانہوں نے اللہ سے مضبوط تعلق جوڑ لیا اور انہوں نے اپنا دین اللہ کے لئے خالص کر لیا تو یہ مؤمنوں کی سنگت میں ہوں گے اور عنقریب اللہ مومنوں کو عظیم اجر عطا فرمائے گا
سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :174 اپنے دین کو اللہ کے لیے خالص کر دینے کا مطلب یہ ہے کہ آدمی کی وفاداریاں اللہ کے سوا کسی اور سے وابستہ نہ ہوں ، اپنی ساری دلچسپیوں اور محبتوں اور عقیدتوں کو وہ اللہ کے آگے نذر کردے ، کسی چیز کے ساتھ بھی دل کا ایسا لگاؤ باقی نہ رہے کہ اللہ کی رضا کے لیے اسے قربان نہ کیا جا سکتا ہو ۔