Surah

Information

Surah # 4 | Verses: 176 | Ruku: 24 | Sajdah: 0 | Chronological # 92 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَرَفَعۡنَا فَوۡقَهُمُ الطُّوۡرَ بِمِيۡثَاقِهِمۡ وَقُلۡنَا لَهُمُ ادۡخُلُوا الۡبَابَ سُجَّدًا وَّقُلۡنَا لَهُمۡ لَا تَعۡدُوۡا فِى السَّبۡتِ وَاَخَذۡنَا مِنۡهُمۡ مِّيۡثَاقًا غَلِيۡظًا‏ ﴿154﴾
اور ان کا قول لینے کے لئے ہم نے ان کے سروں پر طور پہاڑ لا کھڑا کر دیا اور انہیں حکم دیا کہ سجدہ کرتے ہوئے دروازے میں جاؤ اور یہ بھی فرمایا کہ ہفتہ کے دن میں تجاوز نہ کرنا اور ہم نے ان سے سخت سے سخت قول و قرار لئے ۔
و رفعنا فوقهم الطور بميثاقهم و قلنا لهم ادخلوا الباب سجدا و قلنا لهم لا تعدوا في السبت و اخذنا منهم ميثاقا غليظا
And We raised over them the mount for [refusal of] their covenant; and We said to them, "Enter the gate bowing humbly", and We said to them, "Do not transgress on the sabbath", and We took from them a solemn covenant.
Aur inn ka qol lenay kay liye hum ney inn kay saron per toor pahaar laa khara ker diya aur enhen hukum diya kay sajda kertay huye darwazay mein jao aur yeh bhi farmaya kay haftay kay din mein tajawuz na kerna aur hum ney inn say sakht say sakht qol-o-qarar liye.
اور ہم نے کوہ طور کو ان پر بلند کر کے ان سے عہد لیا تھا ، اور ہم نے ان سے کہا تھا کہ ( شہر کے ) دروازے میں جھکے ہوئے سروں کے ساتھ داخل ہونا ، اور ان سے کہا تھا کہ تم سنیچر کے دن کے بارے میں حد سے نہ گذرنا ( ٨٧ ) اور ہم نے ان سے بہت پکا عہد لیا تھا ۔
پھر ہم نے ان پر طور کو اونچا کیا ان سے عہد لینے کو اور ان سے فرمایا کہ دروازے میں سجدہ کرتے داخل ہو اور ان سے فرمایا کہ ہفتہ میں حد سے نہ بڑھو ( ف۳۸۹ ) اور ہم نے ان سے گاڑھا عہد لیا ( ف۳۹۰ )
اور ان لوگوں پر طور کو اٹھا کر ان سے ﴿ اس فرمان کی اطاعت کا﴾ عہد لیا ۔ 184 ہم نے ان کو حکم دیا کہ دروازہ میں سجدہ ریز ہوتے ہوئے داخل ہو ۔ 185 ہم نے ان سے کہا کہ سَبت کا قانون نہ توڑو اور اس پر ان سےپختہ عہد لیا ۔ 186
اور ( جب یہود تورات کے احکام سے پھر انکاری ہوگئے تو ) ہم نے ان سے ( پختہ ) عہد لینے کے لئے ( کوہِ ) طور کو ان کے اوپر اٹھا ( کر معلّق کر ) دیا ، اور ہم نے ان سے فرمایا کہ تم ( اس شہر کے ) دروازے ( یعنی بابِ ایلیاء ) میں سجدۂ ( شکر ) کرتے ہوئے داخل ہونا ، اور ہم نے ان سے ( مزید ) فرمایا کہ ہفتہ کے دن ( مچھلی کے شکار کی ممانعت کے حکم ) میں بھی تجاوز نہ کرنا اور ہم نے ان سے بڑا تاکیدی عہد لیا تھا
سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :184 صریح فرمان سے مراد وہ احکام ہیں جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کو تختیوں پر لکھ کر دیے گئے تھے ۔ سورہ اعراف ، رکوع ۱۷ میں اس کا ذکر زیادہ تفصیل کے ساتھ آئے گا ۔ اور عہد سے مراد وہ میثاق ہے جو کوہ طور کے دامن میں بنی اسرائیل کے نمائندوں سے لیا گیا تھا ۔ سورہ بقرہ آیت ٦۳ میں اس کا ذکر گزر چکا ہے اور اعراف آیت ۱۷۱ میں پھر اس کی طرف اشارہ آئے گا ۔ سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :185 سورة بقرہ آیت ۵۹-۵۸ و حاشیہ نمبر ۷۵ ۔ سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :186 سورة بقرہ آیت ٦۵- و حاشیہ نمبر ۸۲ و ۸۳ ۔